پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام فیصل آباد زون جھمرہ کابینہ کھڑیانوالہ میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اصغر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر فزیوتھراپسٹ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ اور اجتماع میں شرکت کی کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 19فروری 2020ءبروز  بدھ لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن کی مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک مالیات نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور چندہ جمع کرنے والوں کی شرعی احتیاطوں کے حوالے سے اہداف دئیے نیز دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام 19فروری 2020ء کو شمالی لاہور اور جنوبی لاہور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں شمالی لاہور اور جنوبی لاہورکی زون تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک مالیات نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ای رسید اور ای رسید اکاؤنٹ اوپن کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے پچھلے دنوں   لاڑکانہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ،علاقہ اور ذیلی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگرانِ زون اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق نکات دئیے۔اجلاس میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں دادو کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوراسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2020ء  بروز بدھ گڈاپ شہر کی گلشن معمار کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” کامل مومن کون ہے“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 19 فروری 2020ء  بروز بدھ گڈاپ شہر کی ڈویژن تا زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے "حکمت ِ عملی کیسے اپنائی جائے ؟ "کے موضوع پر بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز مدنی عطیات کے اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  جامعات المدینہ للبنات کےزیر اہتمام 20فروری2020ء بروز جمعرات پاک و ہند کی جامعات المدینہ للبنات میں فیضان زکوٰۃ کورس کا آغاز ہو گیا ہے۔ کورس میں شریک طالبات کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔ پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” ایک مسلمان کی عزت “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔مجلس جامعات المدینہ للبنات کی ملک و بیرون ملک کی کم و بیش 1 لاکھ79ہزار292طالبات و معلمات نے رسالہ ” ایک مسلمان کی عزت “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔ پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” ایک مسلمان کی عزت “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بیرون ملک کی کم و بیش 9 لاکھ 21ہزار850اسلامی بہنوں نے رسالہ ” ایک مسلمان کی عزت “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  20 فروری 2020ء بروز جمعرات پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران حاجی ابو رجب عطاری نے بذریعۂ انٹرنیٹ پاکستان کی تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام کورس کروایا ۔پاکستان کے279مقامات پر دعوتِ اسلامی کی اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں اور ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ اس کورس میں کم و بیش 13ہزار 237 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


18 فروری2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کےزیر اہتمام فیصل آباد زون میں شیخ امین حسنات فیبرکس والوں کے گھر شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خاتون سے شرکت کی۔فیصل آباد زون ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔