اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے تحت23فروری2020ء کو فیصل آباد کی دارالسنہ للبنات میں فیضانِ نماز کورس کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 22فروری 2020ءبروزہفتہ کو  حیدرآباد کابینہ کے تین ڈویژن (پریٹ آباد ... سخی سلطان... آفنڈی ٹاؤن) کا بذریعۂ کانفرنس کال اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 21فروری 2020ءبروزجمعہ کو نواب شاہ کابینہ کی ڈویژن  ساٹھ میل ارڑی شاخ میں اسلامی بہنوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو وضواور درس دینے کا طریقہ سکھایا گیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 23فروری 2020ءبروز  اتوارکو شعبۂ تعلیم سے وابستہ ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی سفر مدینہ سےواپسی پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔محفلِ نعت میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23فروری 2020ءبروز  اتوار بہاولپور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن تا زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستا ن نگران اسلامی بہن نے ” حکمت عملی کیسے اپنائی جائے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 22فروری2020ء بروزہفتہ  پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران حاجی ابو رجب نے بذریعۂ انٹرنیٹ پاکستان کی تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں کوآٹھ مدنی کام کورس کروایا۔ پاکستان کے313مقامات پر دعوتِ اسلامی کی اہم ذمہ داران اور ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی جن میں کم و بیش 13ہزار 891 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 22فروری 2020ءبروز   ہفتہ احمد پور شرقیہ میں ڈویژن تا زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستا ن نگران اسلامی بہن نے” حکمت عملی کیسے اپنائی جائے “کے موضوع پر بیان کیا اور مختلف مدنی کاموں کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرریوں اور چند مدنی کاموں کے اہداف لئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 22فروری 2020ءبروز   ہفتہ احمد پور شرقیہ کے مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ للبنات کے مدنی عملےکا اجلاس ہوا جس میں پاکستا ن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مختلف مدنی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے اہداف دئیے۔


 21 فروری 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت شاہ فیصل کالونی کے علاقے ڈرگ روڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز مدنی انعامات کے شعبہ کی مضبوطی اور ترقی کے لئے ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تمام نکات سمجھائے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام21فروری 2020ء کو فیصل آباد کا بینہ ڈویژن سمن آباد میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔


21فروری2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام لیہ زون بھکر کابینہ کے ڈویژن کلور کوٹ میں مدنی انعامات  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام21فروری 2020ء کو   سرگودھا زون شمشیر ٹاؤن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔