دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20،22اور24 فروری 2020ءکو نواب شاہ زون میں تین دن پر مشتمل آٹھ مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلے دن 544،دوسرےدن488اورتیسرے دن 457کی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ نے بذریعۂ انٹرنیٹ آٹھ مدنی کاموں کے حوالے سے بہت آسان انداز میں راہنمائی کی اور اسلامی بہنوں کومدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے زیر اہتمام29 فروری2020ء سے مڈل اور میڑک کے امتحانات سے فارغ ہونے والی طالبات کے لئے جامعات المدینہ للبنات میں 52  روزہ ”فیضان علم کورس“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں طالبات کو تجوید وقرات، اسلامی عقائدومسائل،وضو،غسل،نماز کے مسائل عصری تقاضوں کے مطابق سکھائے جائیں گے۔کورس کا دورانیہ :5 گھنٹے ہوگا۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا جاتا ہے ۔

اس ہفتے 27 جمادی الاخریٰ1441ھ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً 19ہزار102 معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25فروری 2020ء کو مدرسۃالمدینہ للبنات صابرة النور راولپنڈی  میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی ناظمات اور طالبات نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کئے اور طالبات ومعلمات کو ترغیب دلائی کہ وہ ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھیں، اس کی بکنگ کرائیں اور اس کے تحریری مقابلے میں حصہ لیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 23فروری2020ءکو گوجرانوالہ کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” نیت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔


25فروری2020ء  کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام شکر گڑھ کابینہ میں مدنی انعامات ا جتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”دعا“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 24فروری2020ءبروز پیر شریف سیالکوٹ زون ڈسکہ کابینہ کے ایک مقام جناح چوک میں مدنی انعامات اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعاامات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات کے مطابق غورو فکر کرنے کی ترغیب دلائی۔


 23 فروری2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام ملتان مکی کے علاقے چوک شہیداں میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام22،20 اور24 فروری2020ء کو پاکستان بھر میں آٹھ  مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسۃ المدینہ بالغات کی بھی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران پاکستان حاجی ابو رجب عطاری نے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےنکات اور درجۂ تدریس کے حوالے سے شیڈول کے مطابق طریقہ کار سمجھایا ۔

اس تربیتی کورس میں ذیلی تا پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں اور تمام مدارسُ المدینہ بالغات کی ٹیچرز نے علم دین سیکھنے، دعوت اسلامی کا کام مزید بہترین انداز میں انجام دینے کی نیت سے شرکت کی ۔ کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے اپنی تجوید درست کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے کی نیت پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 فروری2020ء   کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان آٹھ مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے متعلق مختلف امور پر نکات فراہم کئے گئے۔

اسی سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کوششوں سے گوادر زون میں ہاتھوں ہاتھ 20 سے 25 اسلامی بہنوں کے نئے داخلے ہوئے اور چار مقامات پر نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کا افتتاح کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام25فروری 2020ء کو  راولپنڈی کی زون تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مطالعے کے فوائد اور بزرگان دین کے ذوق مطالعہ پر بیان کیا نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھنے، اس کی بکنگ کروانے اور اسلامی بہنوں کے گھروں تک پہنچانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام25 فروری 2020 ء کو اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات گلشن عطار میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں کم و بیش 101 طالبات سمیت جامعات کی ناظمات اور رکن کابینہ اسلامی بہن نے شرکت کی۔ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کئے اور طالبات ومعلمات کو ترغیب دلائی کہ وہ ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھیں، اس کی بکنگ کرائیں اور اس کے تحریری مقابلے میں حصہ لیں۔ اس موقع پر تمام ناظمات، معلمات اور کئی طالبات نے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں تمام ناظمات و طالبات اور معلمات نے مکتبۃ المدینہ کے اسٹال سےماہنامہ فیضان مدینہ حاصل کئے جن کی تعداد211 رہی۔