دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام26 فروری 2020ء کو کینٹ سٹی کابینہ راولپنڈی    میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مطالعے کے فوائد کے بارے میں نکات پیش کئے اور اس بات کی ترغیب دلائی کہ وہ ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھیں، اس کی بکنگ کرائیں ۔


26فروری2020ء کودارالمدینہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کیمپس راولپنڈی میری  میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیری پریزنٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں دارالمدینہ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعے کے فوائد اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے بارے تفصیل سے بتایا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھنے اور بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔ بیان کے اختتام کے بعد اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ بکنگ بھی کروائی اور کثیر تعداد میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال سے ماہنامہ فیضان مدینہ فروخت بھی ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام26فروری2020ء کو  راولپنڈی کینٹ سٹی کابینہ تا حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعے کے فوائد اور اور بزرگانِ دین کے مطالعے کےانداز کے بارے میں بیان کیا نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھنے اور بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ہا تھو ں ہاتھ 11 اسلامی بہنوں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بکنگ کروائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 9 مارچ 2020ء سے پاکستان بھر میں ”اسلامی زندگی کورس“ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں تمام اسلامی بہنیں شرکت کر سکتی ہیں۔ اس کورس میں تجوید ،فقہ،مہلکات،معاملات اور شان خاتون جنت کتاب کا انفرادی مطالعہ کروایا جائے گا۔

کورس میں داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام25فروری2020ء کو پاکستان کےچھ شہروں ( حیدر آباد، فیصل آباد، پاکپتن، ملتان، سیالکوٹ ، راولپنڈی) میں ”فیضان قراٰنِ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فیضان سورۂ نور(تفسیر)،تجوید، منتخب سورتیں ، فقہ اور پردے کے بارے میں سوال و جواب سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں 25 فروری 2020ء بروز منگل سے ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“کا سلسلہ جاری ہے جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنیں شرکت کرہی ہیں۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید، فقہ،سورتیں اور قرات سکھائی جائے گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت دارالسنہ للبنات گلشن اقبال میں 23 فروری 2020ء کو فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا۔ اس کورس میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور  کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز، وضو، غسل کی درستگی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری شرعی اور فقہی مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 9 مارچ 2020ء سے بالخصوص اس سال حج پر جانے والی اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں  کے لئے سات دن پر مشتمل” فیضان رفیق الحرمین“ کورس منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس کورس کا دورانیہ تین گھنٹے ہو گا۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اس کورس میں’’حج و عمرہ کا طریقہ ،فقہ،نماز،وضو،غسل،انفرادی کوشش کا طریقہ ،اذکارِنماز،ویڈیو کلپس کے ذریعے مسائل حج‘‘ وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

کورس میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم مارچ 2020ءسے تمام اسلامی بہنوں اوربالخصوص جاب ہولڈر ز،شعبۂ تعلیم سے منسلک ٹیچنگ و ایڈمن اسٹاف نیز اسٹوڈنٹس کیلئے ون ڈے کورس بنام واقعۂ معراج“ کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اس کورس میں معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہو گا۔

کورس میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


25فروری 2020ءبروز  منگل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نواب شاہ میں قائم منتہی اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرل سوسائٹی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25فروری 2020ءبروز  منگل نواب شاہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں نواب شاہ کابینہ،شہدادپور کابینہ،ٹنڈو آدم کابینہ ،خیر پور کابینہ اور سنجھورو کابینہ کی کابینہ تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور شارٹ کورسز منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔


23 فروری 2020ء بروز اتوار اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  دارالسنہ للبنات ملتان میں ”فیضانِ نماز کورس“ کی اختتامی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں دور و نزدیک کے مختلف شہروں سے تقریباً 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے بعد اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بیان کئے تو پہلی بار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے والی اسلامی بہنوں کے جذبات دیدنی تھے۔

ان کا کہنا تھا!اسکول و کالج کی تعلیم نے دین کی وہ پہچان نہیں دی جو دارالسنہ میں آ کر پتا چلا۔

اتنے عرصے سے نماز پڑھ رہی تھیں مگر اب پتا چلا کہ نماز پڑھتے کس طرح ہیں۔

قلب میں جو آج سکون محسوس ہو رہا ہے، پہلے کبھی نہ تھا۔