
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 29فروری2020ءبروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی بہار کے حوالے سے نکات پیش کرتے ہوئے
مدنی بہار کس طرح لینی ہے اور آگے کیسے بڑھانی ہے اس حوالے سے راہنمائی کی۔ اجلاس
میں صدر ،سرجانی ،کلفٹن ،کھارادر، نیو کراچی،اورنگی اور ہاکس بے کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے
بھی شرکت کی۔

29فروری2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے تحت کھارادر کابینہ ڈویژن مچھر کالونی میں مدنی انعامات اجتماع
منعقد ہواجس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پا ک میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور مدنی ماہ
کی پہلی تاریخ کو مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 29فروری2020ء کو کراچی ساؤتھ سینٹرل
زون رنچھو لائن میں مدنی انعامات اجتماع کاا نعقادکیا گیا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات کے مطابق غورو فکر کرنے کی ترغیب
دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 28 فروری2020 ءبروز جمعہ کھارادر کابینہ ڈویژن
ٹاور کراچی میں مدنی انعامات اجتماع منعقد
ہوا جس میں تقریباً38اسلامی بہنوں سمیت رکن
عالمی مشاورت اور ڈویژن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے متعلق الجھنیں اور ان کا حل
بتایا گیا نیز مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلائی گئی ۔

29فروری2020ءکو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیر اہتمام کراچی ملیر کابینہ کے ڈویژن دیار مرشد میں مدنی
انعامات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور
مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 29فروری2020ءکو کراچی کے علاقےکورنگی
2 نمبر میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو مدنی
انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
کراچی ریجن و ملتان ریجن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹرنیٹ اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 28فروری2020ءبروز بروزجمعۃالمبارک کراچی ریجن و ملتان ریجن کی مدنی انعامات
ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹرنیٹ
اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت
مدنی انعامات نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مختلف مدنی کاموں کو حوالے سے نکات دئیے نیز
انہیں شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ان میں بہتری لانے کے متعلق اہداف
بھی دئیے۔ اجلاس میں کراچی ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ کراچی ایسٹ، کراچی ساؤتھ،
کوئٹہ، رحیم یار خان اور احمد پور شرقیہ
زون کی زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنیں بھی شامل تھیں۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس
عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ
پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں
اور اسلامی بہنوں کی کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔
پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےرسالہ”
کفن کی واپسی “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔
اسی سلسلے میں ملک و بیرون ملک میں قائم جامعات
المدینہ للبنات کی کم و بیش184438(ایک لاکھ چوراسی ہزار چار سو اڑتیس)اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ، سننے کی سعادت
حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 فروری 2020 ء بروز
جمعرات فیصل آباد کے ڈویژن رضا آباد میں ماہانہ ڈویژن مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان
کیا اور نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ڈونیشنز جمع کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے۔
دارالمدینہ رضا کیمپس میں بسلسلۂ رزلٹ ڈے شاندار اور پر وقار تقریب کا
اہتمام

دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام27
فروری 2020 ءبروز جمعرات فیصل آباد کے ڈویژن رضا آباد میں قائم دارالمدینہ رضا کیمپس میں بسلسلۂ رزلٹ ڈے
شاندار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دارالمدینہ میں زیر تعلیم بچوں
کے سرپرست اور شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ دارالمدینہ کے بچوں نے تلاوت
کلام پاک سے اس تقریب کا آغاز اور مختلف مدنی خاکوں کی صورت میں بہت شاندار پرفارمنس دی۔آخر میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے
پوزیشن لینے والے بچوں میں تحائف اور اسناد تقسیم کئے۔
ملتان کے ہفتہ وار اجتماع میں پاکستا ن نگران اسلامی بہن سنتوں
بھرابیان

26فروری 2020ءبروز بدھ دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ملتان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ پاکستا ن نگران اسلامی بہن نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26فروری 2020ءبروز بدھ ملتان میں ڈویژن تا زون مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستا ن نگران اسلامی بہن نے ”حکمت عملی کیسے اپنائی جائے“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی نیز انہیں مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دئیے۔