اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 03 مارچ 2020ء بروز منگل کو کھارادر کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت مڈل ایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام کراچی کے علاقے کلفٹن فیز 5 میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام نواب شاہ زون کے شہر ٹنڈو آدم میں زون نگران اسلامی بہن نے روشنا ایجنسی کے مالک کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام جبلپور زون میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن وہاڑی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تقریباً 41 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


02 مارچ  2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورس کے زیر ِ اہتمام فیصل آباد کے علاقے کچی شہانی میں” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام03 مارچ 2020ء کو جوہرٹاؤن لاہور میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورے میں شرکت کی اور گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام03 مارچ  2020ء کو کراچی میں واقع کلفٹن وینسی اپارٹمنٹ میں ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ” آقاﷺکا سفرِمعراج“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضانِ نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 03 مارچ 2020ء کو راولپنڈی کے علاقے عمر اسٹریٹ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


اسلامی بہنوں کی مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام لاہور جنوبی زون میں 12 دن کے رہائشی ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔29 فروری 2020 ء کو لاہور ریجن مدرسہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کا درجہ جائزہ لیا اور مختلف امور پر ان کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن وہاڑی زون میں 12 دن کے رہائشی ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ معلمہ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ قراٰن پاک پڑھنا سیکھایا اور دیگر شرعی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی۔


شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت  علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔ اسی سلسلے میں ماہ رجب المرجب1441ھ کی پہلی پیر شریف بمطابق 2 مارچ2020ء کوحیدر آباد ریجن میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! 512 اسلامی بہنوں نےرسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور252 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے یومِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔