اسلامی بہنوں کی مجلس مد نی انعامات کے زیر اہتمام 8مارچ 2020ء کو  واہ کینٹ زون حسن ابدال کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تقریباً 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے شعبے کو مزید بہتر و مضبوط بنانے کے لئےکوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام7 مارچ2020ء کراچی ساؤتھ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں آٹھ کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات، مدنی بہار اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کے حوالے سے follow up کیااور ماہانہ شیڈول پر عمل کرنے پر توجہ دلائی نیز عاملاتِ مدنی انعامات کس طرح بڑھانی ہے اس کے حوالے سے نکات پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام6مارچ2020ء بروز جمعہ سندھ کے شہر خیرپور میرس میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کےمتعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے روزانہ غوروفکر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام08 مارچ  2020ء کو دارالسنّہ ذمہ دار ملک سطح اور اسپیشل اسلامی بہن کورس ذمہ دار ملک سطح کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی تربیت کی اور فیصل آباد میں اسپیشل اسلامی بہنوں کے کورس شروع کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام06 مارچ  2020ء کو ڈویژن نادرن بائی پاس گلگشت کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ہاتھوں ہاتھ دو ڈویژن پر مکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل کی ذمہ دار کی تقرری ہوئی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اوردیگرمقامات پر بستہ لگانے کی یقین دہانی کروائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں گڈاپ زون کے ڈویژن گلشن معمار میں اہلِ ثروت اسلامی بہنوں کے درمیان” واقعۂ معراج کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 16 مارچ 2020ء بروز پیر پاکستان بھر میں ڈویژن سطح پر رزلٹ اجتماع کا انعقاد ہونے جارہا ہے جن میں مبلغات دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گی۔ اس اجتماع پاک میں ” مدنی قاعدہ کورس“ میں کامیاب ہونے والی طالبات کو رزلٹ تقسیم کئے جائینگے۔جن اسلامی بہنوں کی حاضری مکمل رہی انہیں بھی تحائف پیش کئے جائیں گے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں  قائم مدرسۃ المدینہ للبنات اظہر ٹاؤن کے قیام کوتقریباً 12 سال کاعرصہ ہو چکا ہے۔ اس مدرسۃ المدینہ سے اب تک کثیرطالبات قراٰن کریم مکمل کرنے کی سعاد ت حاصل کر چکی ہیں، نہ صرف یہ بلکہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے پیشِ نظر اس ادارہ سے فارغ التحصیل ہونے والی کئی طالبات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں قراٰنِ کریم کی خدمت کرنے کی سعادت پا رہی ہیں ۔

اب تک کی کارکردگی کامختصر جائزہ:

مدرسۃ المدینہ للبنات اظہر ٹاؤن کی 3 فارغ التحصیل طالبات دارالمدینہ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں جبکہ 5طالبات مدرسۃ المدینہ آن لائن میں،1 طالبہ آن لائن مفتشہ، 10طالبات مدرسۃ المدینہ للبنات میں تدریس اور 2طالبات مدرسۃ المدینہ للبنات میں ناظمہ کے منصب پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

یوں اس مدرستہ المدینہ للبنات کی اس ایک شاخ نے مدرستہ المدینہ للبنات کے شعبہ کیساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کو تاحال 21 ٹیچرز مہیا کئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! یہ ترقی کا سفرجاری رہے گا۔ بیشک یہ سب فیضانِ امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہے۔ 

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جہنم کی غذا “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک کی تقریباً9 لاکھ 21ہزار704 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” جہنم کی غذا “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 05 مارچ  2020ء کو کلفٹن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کلفٹن کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز نئے مقامات ہر ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام04 مارچ  2020ء بروز بدھ کو شالے ویلی راولپنڈی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 5مارچ2020ء بروز جمعرات ڈرگ کالونی کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے تینوں شعبوں مدنی انعامات ،مدنی مذاکرہ اور مدنی بہاروں کے حوالے سے نکات دئیےنیز تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو تمام کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے، اپنے علاقے اور ذیلی پر جہاں مدنی انعامات کی تقرریاں نہیں جلد مکمل کرنے اور ہر ہر اجتماع میں مدنی انعامات مکتب کو باقاعدگی سے لگانے کا ذہن دیا۔