اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام10مارچ2020ء بروز منگل لاہور ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار،لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دار،اور لاہور شمالی و جنوبی،گوجرانوالہ، پشاور، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان زون مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے حسن اخلاق اور اخلاص کے موضوع پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول اور شعبہ کے اہم نکات پر معلومات فراہم کی۔ مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو "جنت کا راستہ کورس " کے حوالے سے اہم اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 09 مارچ 2020ء کو ہاکس بے کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہواجس میں سات ذیلی کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات، مدنی بہار اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کے حوالے سے فالو اپ کیا نیزماہانہ شیڈول پر عمل کرنے پر توجہ دلائی جبکہ عاملات مدنی انعامات کس طرح بڑھانی ہے اس کے متعلق نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے ’’شعبۂ تعلیم‘‘ کے زیر اہتمام 13 رجب المرجب 9 مارچ2020 بروز پیر کو فیصل آباد زون میں شعبۂ تعلیم  کی ذمہ داراسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے اسکول میں درس اجتماع رکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت دار السنہ للبنات گلشن اقبال کراچی  میں معلمہ مدنی قاعدہ کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے اچھے ماحول کی برکتیں اور نیکیوں پر استقامت پانے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر طالبات میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبےدارالسنہ کے تحت9 مارچ2020ء   سے پاکستان بھر کے دار السنہ للبنات میں ”اسلامی زندگی کورس“(تمام اسلامی بہنوں کےلئے) جاری ہے۔

اس کورس میں تجوید،فقہ،مہلکات، معاملات،شان خاتون جنت کتاب کا انفرادی مطالعہ وغیرہ شامل ہے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔

دعو ت اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام 10مارچ 2020ء بروزمنگل جامعات المدینہ للبنات کی اراکین پاک مشاورت کے ساتھ اراکین کابینہ، زون و ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں پاک ذمہ دارجامعۃ المدینہ للبنات نے شعبۃ الامتحان، شعبہ مالیات ، شعبہ تعلیم اور متفرق نکات پر تربیت کی نیز زون و اراکین کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ زون کی تمام معلمات احیا ٫العلوم کی تمام جلد وں کا 12ماہ میں مکمل مطالعہ فرمالیں ۔


 شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا جاتا ہے ۔

اس ہفتے 11رجب المرجب1441ھ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً 17 ہزار 206معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8مارچ2020ء کو سیالکوٹ زون کے ایک ذیلی حلقے تمبل بازار میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ نے ”دعا کے فضائل و آداب “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام اسلام آباد ریجن میں ماہ فروری2020ء میں12 نئےمدرستہ المدینہ بالغات کا اضافہ ہوا جس میں کئی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلہ لینے والی اسلامی بہنیں ایک گھنٹہ روزانہ مدرستہ المدینہ بالغات میں دیئے گئے شیڈول کے مطابق علم دین کی تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام9 مارچ 2020ء سے تین دن پر مشتمل ” فیضان زکوۃ کورس“ کاآن لائن آغاز ہوا جس میں پاکستان نگران اور کراچی ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟نیز ڈونیشن کرنے کے حوالے سے اہم تنظیمی نکات فراہم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر ِ اہتمام 7مارچ 2020ءبروز ہفتہ اٹک کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 92 سے زائداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر اجتماعی دعا کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ اجتماعِ پاک میں آنے والی اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعويذاتِ عطاریہ بھی فراہم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے مجلس جامعات المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام مارچ 2020ء میں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں ایک جامعۃ المدینہ کے لئے جگہ لی گئی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! شوال المکرم1441ھ سے باقاعدہ اس کا افتتاح کیا جائے گا اور باقاعدہ اس میں اسلامی بہنیں ”فیضان علم کورس “ اور ”درس نظامی کورس“ میں داخلے لے کر تعلیم حاصل کر سکیں گی۔