
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 مارچ 2020ء بروز جمعرات واہ کینٹ حسن ابدال کابینہ
میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ زون سطح
کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہو نے
والے مدنی کاموں کو جاری رکھنے اور مزید منظّم کرنے کے لئے اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی
کو دینے کی ترغیب دلائی۔
لیاقت آباد کابینہ میں ذیلی تا ڈو یژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 مارچ 2020ءمیں لیاقت آباد کابینہ میں ذیلی
تا ڈو یژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں تقریباً 55 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہم نکات
فراہم کئے۔
کلفٹن کابینہ کراچی میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن کا دارالمدینہ کے تربیتی کورس میں شرکت

دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر ِ اہتمام11
مارچ2020ء کو کلفٹن کابینہ میں دارالمدینہ
کےمدنی عملے کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیتی کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے کی اہمیت بیان کرتےہوئے خود بھی فرض
علوم سیکھنے اور دیگرلوگوں تک بھی علم دین سیکھانے کا ذہن دیا۔ ان کا مزید کہنا
تھا کہ دعوت اسلامی نےجو ذرائع دئیے ہیں
اس کو وقت دیں، دارالمدینہ پڑ ھانے کے بعد
کچھ نہ کچھ مدنی کاموں میں حصہ لیں۔اس موقع پر 12 ٹیچرز نے مختلف نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام
پچھلے دنوں وہاڑی زون کابینہ بورے والا کے
علاقے کینال روڈ میں مجلس رابطہ کی کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن اور دو علاقہ ذمہ
دارمجلس رابطہ نے MPA جناب خالد ڈوگر صاحب کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
ڈیفنس کےہفتہ وار اجتماع میں مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کی ذمہ
دار رکن عالمی مجلس اسلامی بہن کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11مارچ 2020ءکو ڈیفنس
فیز 4 میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کی ذمہ دار
رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے شرکت کی۔ اجتماعِ پاک کے بعد مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کی ذمہ دار رکن
عالمی مجلس اسلامی بہن نے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کے
ذریعے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم میں درس
اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم میں درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچرز اور دیگر
اسٹاف نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم
کی ذمہ دار رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں میں حصہ لینے اور عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت گوجرانوالہ اور نواب شاہ میں ایک ورکشاپ بنام ”میرا راستہ میری منزل“ کا انعقاد

گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس
شعبۂ تعلیم کے زیر ِ اہتمام گوجرانوالہ میں دو مقامات G.c یونیورسٹی اور( Elite group of colleges) میں اور نواب شاہ میں قائم Apwa
ladies club میں ایک ورکشاپ بنام ”میرا راستہ میری منزل“ کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 230 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور ورکشاپ میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ اس
موقع پر شخصیات خواتین نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے
اور مبلغات کی نیکی کی دعوت سے متاثر ہو کر سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
اپنے اداروں اور گھر وں میں مدنی حلقہ لگانے کی نیت کی۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی
اسپیشل اسسٹنٹ اور ڈپٹی انفارمیشن لیڈی سے ملاقات

پچھلے دنوں کھارادر کابینہ میں زون مشاورت اور ڈویژن مشاورت مجلس رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے سندھ
کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی اسپیشل اسسٹنٹ اور ڈپٹی انفارمیشن لیڈی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
کھارادر کابینہ میں اسلامی بہنوں کی
مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد

گزشتہ دنوں کھارادر کابینہ میں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام شخصیات
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ مشاورت
مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فکر آخرت کا ذہن دیا اور دعوت
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
فیصل آباد زون میں پلاسٹک برتن اسٹور والوں کے گھر شخصیات مدنی حلقے کا
انعقاد

ملتان مدنی کابینہ کے علاقے رنگیل پور میں
ایک شخصیت خاتون کے گھر مدنی حلقے کاانعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام ملتان
مدنی کابینہ کے علاقے رنگیل پور میں ایک
شخصیت خاتون کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون
سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
لیاقت آباد کابینہ میں قائم مینا بازار کریم آباد میں مدنی حلقے کا
انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام لیاقت
آباد کابینہ میں قائم مینا بازار کریم آباد میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں 31 شاپ کیپر خواتین
نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی ذمہ داراسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔