12 مارچ 2020ء بروز جمعرات  کلفٹن کابینہ میں کراچی ریجن نگران نے کلفٹن کابینہ کی تمام ذمہ داران سےمدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کے لئے مدنی عطیات کی اہمیت و ضرورت کو واضح کرتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے و کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی۔ مدنی مشورے میں شرکا اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ وہ معاشرےمیں کس کس سطح پر کیا کیا خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ان شعبہ جات کو چلانے کے لئے ایک خطیررقم کی ضرورت ہے۔ آخر میں شرکااسلامی بہنوں نے مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 13 مارچ  2020ءبروز جمعۃالمبارک لاہور ریجن نگران نے بذریعہ ٹیلی فون شمالی لاہور زون کی زون نگران، 4 کابینہ نگران اور ڈویژن نگران کا اجلاس لیا۔ اجلاس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔ مدنی کاموں کے حوالے سے فالواپ کیا اور رمضان ڈونیشن کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے تحت  13 مارچ 2020ء بروز جمعۃالمبارک پاک سطح کی شعبہ مدنی انعامات کی ذمہ داران کےساتھ لاڑکانہ زون میں اجلاس ہوا جس میں شعبہ مدنی انعامات کےمدنی کام کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول دیئے اور اجلاس میں ذمہ داران کو مدنی کاموں کےاہداف بھی دیئےگئے۔اسلامی بہنوں نے اہداف اور مدنی پھولوں کے مطابق مدنی کام کرنے کی نیت کی ۔


دعوت اسلامی کے تحت  13 مارچ 2020ء بروز جمعۃالمبارک پاکستان نگران نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کا اجلاس لیا جس میں علاقہ تا کابینہ نگران نے شرکت کی ۔مدنی مشورے میں ماہِ رمضان المبارک کے نکات پر کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 مارچ2020ء  بروز جمعرات راولپنڈی رینج روڈ کے شالے ویلی حلقے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ” آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر ِ اہتمام13 مارچ 2020ء بروزجمعۃالمبارک جوہر ٹاؤن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور جنوبی زون کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ مکتبۃالمدینہ میں ہر سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک لاہور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور زون ، کابینہ اور ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات ذمہ دار(ریجن سطح)نے اس اہم ترین اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی انعامات رسائل کی تقسیم اور وصول کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہداف طے کئے نیز شعبہ مدنی مذاکرہ کے اہم نکات اور کارکردگی فارمز کے حوالے سے بھی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک لاڑکانہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے اس حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت 12 مارچ  2020ءبروز جمعرات شمالی لاہور زون کی زون نگران، تین کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق نکات دئیے نیزرمضان ڈونیشن کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 12مارچ2020ءبروز جمعرات اکرم گیشگوری (D.S.P) کے گھر ” فیضان معراج کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کی اسلامی بہنوں اور صاحب ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز “کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے تحت  لاڑکانہ کابینہ ميں دارالمدینہ کے اسٹاف کاسات دن پر مشتمل” فیضان اسلام کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ 12مارچ2020ءبروز جمعرات زون نگران اسلامی بہن نے ”غور و فکر“ کے موضوع پر اصلاحی بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نئے مقامات پر اجتماع شروع کرنے ، مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور پڑھانے ، درسِ فيضانِ سنت دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 12مارچ 2020 بروز جمعرات راولپنڈی سٹی کے حلقے سکیم 7 میں شخصیات مدنی حلقہ بسلسلۂ افتتاحِ مدرسۃ المدینہ بالغات رکھا گیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کئی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” فضائل قراٰن“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر تقریباً سب ہی شخصیات خواتین نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں ہاتھوں ہاتھ داخلے کے لئے نام پیش کئے۔