اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون کی گوالیر کابینہ میں تین مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش125 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور فضائل رجب المرجب کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز“ کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان کے دار السنہ للبنات میں   ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور ریجن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز باقاعدگی سے مکتوبات و اوراد عطاریہ کے بستے لگانے، دعائے صحت اجتماعات بڑھانے اور ماہِ رمضان میں زیادہ سے زیدہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 16 مارچ2020ء کو لانڈھی کابینہ کے علاقے الیاس گوٹھ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں محاسبے پر کلام ہوا نیزفکرِ مدینہ کا ذہن دیاگیا جبکہ مدنی انعامات کے رسالے کے سُوالات آسانی کے ساتھ سمجھائے گئے بعد میں مدنی انعامات کے رسالے تقسیم بھی کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے نگران انوار الحق عطاری نے 19تا 25 فروری 2020 حیدرآباد  ریجن میں ڈھرکی، میرپور ماتھیلو، ڈیرہ الہ یار، صحبت پور، لاڑکانہ، سیہون شریف، مانجھند شریف، کوٹ غلام محمداور سامارو کا دورہ کیاجہاں مدارس کا جائزہ لیا اور نئے مدارس کا سروے کیا، مقامی زون تا ڈویژن ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر حیدر آباد زون کے سیکیورٹی کے اسلامی بھائیوں کا مشورہ بھی لیا اور پردے میں موجود اسلامی بہنوں کو نکات بھی دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 14 مارچ 2020ء کو سرجانی کابینہ کراچی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کہنا تھا :

• اس اجتماع میں آنے سے قلبی سکون ملا۔

• علم دین سیکھنے کو ملا۔

• ان اجتماعات سے مدنی انعامات کی کافی معلومات حاصل ہوئی اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا جذبہ بھی ملا۔

• اب تک مدنی انعامات پر عمل مشکل لگتا تھا اجتماع کی برکت سے کافی آسانی ہوگئی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 مارچ  2020ء کو اسلام آباد زون کی کہوٹہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون مشاورت مجلس برائے علاقائی دورہ و کہوٹہ کابینہ نگران نے دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ شرکت کی۔اجلاس میں تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے گئے نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری اور ترقی کے لئےاسلامی بہنوں کو اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد میں زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن اورکابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن بکس کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہدف بهی دیا کہ ڈونیشن بکس پر (ذیلی تا کابینہ) مشاورتوں کی تقرری کی جائے۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی تقریبًا 9 لاکھ 6 ہزار727 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام15 مارچ 2020ء کو میانوالی زون کے شہر قائد آباد میں ذیلی تا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ” ظاہر وباطن ایک جیسا رکھیں“ کے موضوع پر بیان کیا نیز اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے دونوں شعبوں مدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کے حوالے سے نکات دئیے۔تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکرد گی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ کابینہ و ڈویژن مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے علاقے اور ذیلی پر جہاں مدنی انعامات کی تقرریاں نہیں وہاں جلد مکمل کرنے اور ہر ہر اجتماع میں مدنی انعامات مکتب لگانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 14 مارچ 2020ءبروز ہفتہ شجاع آباد زون کی ڈویژن اڈا بصیرہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ماہ مدنی انعامات تقسیم ، وصول اور مدنی انعامات کے اجتماعات منعقد کروانے کا ہدف بھی دیانیز مدنی مذاکرے کی کارکردگی وقت پر دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی تاکہ دونوں شعبوں کے مدنی کاموں میں مزید ترقی ہو۔


14مارچ2020ء  کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت سکھر زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات اور مدنی مذاکراہ کے حوالے سے کلام کیا نیز مدنی انعامات کے اجتماعات منعقدکروانے کی ترغیب دلائی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی فرمائی اور تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 15 مارچ 2020ء کو پنڈی کینٹ کے حلقے حافظ آباد میں ایک نئےمدرسۃ المدینہ بالغات کا افتتاح کیا گیا جس میں اس حلقے کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کئی خواتین شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور افتتاحی تقریب میں شریک اسلامی بہنوں کو فضائل قراٰن سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ کئی اسلامی بہنوں نےداخلے کےلئے نام پیش کئے۔ مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والوں میں ایک پرائیوٹ اسکول کی ٹیچر اور ایک سرکاری ادارے میں جاب کرنے والی اسلامی بہن بھی شامل ہیں۔