اسلامی بہنوں کی مجلس  مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام 20 مارچ 2020ء کو لاہور ریجن زون سطح کی تین مفتشہ اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں بستوں کی تفتیش کے حوالے سے نکات سمجھائے نیز بستوں کے مسائل حل کرنے کے لئے جدول مضبوط کرنے اوربہتری لانے کے متعلق معلومات فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  ماہِ فروری2020ء میں تقابلی جائزے کے مطابق اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 76 نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا اضافہ ہوا اور اسی میں 1901 پڑھنے والیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

 گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام لیاقت آباد کابینہ کی تمام مدرسات اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاک مشاورت مدرسۃ المدينہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک مدرسات اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورعلاقے کے تحت چلنے والے بچیوں کے مدارس کے حوالے سے متفرق کام سمجھائے نیز زیادہ سے زیادہ نئے مدارس کھولنے اور قراٰن کی تعلیم عام کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی کے ایک ذیلی حلقے میں دعائےشفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روحانی علاج کے پمفلٹ بھی دئیے گئے اور اجتماعی دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جنت کا انوکھا درخت “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش7 لاکھ75 ہزار986 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” جنت کا انوکھا درخت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں لانڈھی کے علاقے الیاس گوٹھ میں مدنی انعامات  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فکرِ مدینہ کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کے رسالے کے سوالات آسانی کے ساتھ سمجھائے۔اس موقع پر مدنی انعامات کے رسالے تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 مارچ 2020ء بروزجمعرات راولپنڈی  کینٹ کابینہ کے علاقے مصریال روڈ آفیسر کالونی میں شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” فکرِ آخرت “ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 19 مارچ 2020ء بروزجمعرات راولپنڈی کینٹ کابینہ میں26روزہ” مدنی قاعدہ کورس“کی اختتامی تقریب کے سلسلے میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے”تلاوت ِ قراٰن کی اہمیت و ضرورت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے یاپڑھانےاور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


 دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 19 مارچ 2020ء بروز جمعرات حيدرآباد ریجن میں آٹھ مقامات پر مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان اجتماعات میں زون زمہ دار، کابینہ ذمہ داراور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے یا پڑھانے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں مدنی قاعدہ کورس کی کامیاب طالبات کو رزلٹ اور تحائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر کورس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں میں سے38 نے مدرستہ المدینہ بالغات پڑھانے کی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 مارچ 2020ء کو راولپنڈی سٹی کابینہ کی ڈویژن جیلانی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے اور دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی بھر پور ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بہنوں نے داخلہ لینے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جنت کا انوکھا درخت “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں مجلس تجہیزو تکفین کی ذمّہ دار اسلامی بہن اور غسّالہ اسلامی بہنوں سمیت 118 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” جنت کا انوکھا درخت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 مارچ  2020ء کو عطاری کابینہ ذیلی حلقہ فیضانِ بخاری کراچی میں قائم (Bellevue Towers) میں دعائے شفا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سینٹرل ریجن افریقہ کی نگران عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔