25 مارچ2020ء  کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام ملتان ریجن میں مظفر گڑھ زون کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ریجن ذمہ اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزمجلس مدنی انعامات کے ذیلی شعبے مدنی مذاکرے کے نکات سمجھائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام25مارچ 2020ء  کو حیدرآباد ریجن میں مدنی انعامات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ اجلاس ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزشیڈول کا فالو اپ کیاجبکہ مدنی انعامات پر عمل بڑھانے اور دوسروں کو ترغیب دلانے کی ترغیب بھی دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام27مارچ2020ء بروزجمعہ کراچی کی ریجن ذمہ داراور ناظماتِ اعلیٰ کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات  ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کرونا وائرس متاثرین میں فنڈ تقسیم کرنے کی احتیاطوں اورمتاثرین کےسرپرستوں سے رابطے کرکے طریقہ کارکے مطابق فنڈ جلد پہنچانے پرکلام کیا جبکہ اس کام کے لئے کیا اقدامات کئے جائیں؟ اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام مارچ 2020ء میں ہونے والی school holidays میں پاکستان کے مختلف دارالمدینہ کیمپس( کراچی ، لاہورسبزہزراہ ، تاج باغ، دین گاہ ) کےاسٹاف کے درمیان بذریعہ اسکائپ کورس "رمضان کیسے گزاریں؟"کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم وبیش162 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو روزہ ، تراویح ، اعتکاف کے ضروری مسائل نیز لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسے اہم ترین معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام مارچ 2020ء میں ہونے والی school holidays میں پاکستان کے مختلف دارالمدینہ کیمپسز( راولپنڈی ، فیصل آباد ، گجرات ، سیالکوٹ ، منڈی بہاوالدین،دین گاہ ) کےاسٹاف کے درمیان بذریعہ اسکائپ کورس "فیضان ایمانیات" کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم وبیش100 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور صحا بہ کرام علیھم الرضوان اجمعین کے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی واقعات سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26مارچ2020ء بروز جمعرات راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا  تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ کرونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے حوالے سے مختلف امور پر کلام کیا اور ان سے مشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسکائپ پر تمام ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح  کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورای رسید کو زیادہ کرنے نیز ذیلی حلقے، معلمات اور مبلغات تک ای رسید فارم فل کرنے کے اہداف دئیے جبکہ اس بات پر بھی توجہ دلائی گئی کہ جتنی مینول رسید تقسیم کی جائیں گی اتنا زیادہ ڈونیشن ہو گا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام25 مارچ 2020ء کوفیصل آباد ریجن پاکپتن زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون تا کابینہ مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت فیصل آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاکستان سطح کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمجلس مالیات کے نکات کا مطالعہ کرنے کے حوالے سے ذہن دیا نیز چندہ کرنی شرعی اور تنظیمی احتیاطوں کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام24 مارچ 2020ء کو   ملتان ریجن کی زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمینول رسید بکس زیادہ سے زیادہ کرنے نیزعطیات جمع کرنےکے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ملتان زون کی ایک ڈویژن میں تربیتی سیشن ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نےچندہ کرنے کی شرعی اور تنظیمی احتیاطوں کے حوالے بریف کیا نیزرسید فارم فل کرنے کا طریقہ بھی بتایا جبکہ عطیات کو اچھے انداز سے محفوظ رکھنے اور صحیح انداز میں مالیات میں جمع کروانے کےحوالے سے معلومات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مالیات کی تمام ریجنز اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس  میں پاکستان سطح کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی ای رسید کے حوالے سےتربیت کی اورای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیزای رسید اکاؤنٹ اوپن کروانے اور مینول ای رسید بھی زیادہ کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے۔اس اجلاس میں ای رسید کی ذمہ دار اسلامی بہن کی بھی شرکت ہوئی اور انہوں نے ای رسید فارم فل کروانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن ڈی جی خان زون   کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقابلی جائزہ پر کلام کیا نیزتقرریوں کے حوالے سے اہداف بھی دئیے جبکہ ای رسیداور آئی ڈیز اوپن کروانے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ترغیب بھی دلائی۔