اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم مارچ 2020ءسے تمام اسلامی بہنوں  بالخصوص جاب ہولڈر ز،شعبہ تعلیم سے منسلک ٹیچنگ و ایڈمن اسٹاف نیز اسٹوڈنٹس کیلئے ون ڈے کورس بنام "واقعہ معراج" کا انعقاد ہوا۔ اس کورس میں معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میںاللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سکھایا گیا ۔اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹ تھا۔

مجلس رابطہ کے زیر اہتمام یہ کورس 124 مقامات پر ہوا جن میں کم و بیش1ہزار962اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام یہ کورس 150 مقامات پر ہوا جن میں کم و بیش4ہزار165اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آن لائن کے ذریعے بھی ایک درجہ لگا کر یہ کورس کروایا گیا جس میں 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ یہ کورس مزید 1ہزار743مقامات پر ہواجن میں کم و بیش38ہزار564اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر26ہزار169 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کیں اور16 ہزار74 اسلامی بہنوں نےکتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے کی نیت پیش کیں۔