دعوت اسلامی کے زیر اہتمام31 مارچ 2020ء کو کراچی ریجن ایسٹ زون میمن گوٹھ ملیر میں کرو نا متاثرین کو رقم تقسیم کی گئی۔ جن کو یہ رقم ملی انہوں نے بتا یا کہ وہ سب بہت پر یشان تھیں اور اللہ پاک سےیہ دعا کر تی تھیں کی کہیں سے ذریعہ بنا دے ، اللہ پاک نے دعوت اسلامی والو ں کو ہمارے لئے ذ ریعہ بنایا جنہوں نے ہماری مالی مدد کی،ہم بہت خوش ہیں، اللہ پاک دعوت اسلامی والوں کو تر قی اور کامیابی عطا فرمائے اور جزائے خیر عطا فر مائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام30 مارچ 2020ء کو کراچی ریجن ایسٹ زون محمو دآباد میں کرو نا متاثرین کو رقم تقسیم کی گئی جن کو یہ رقم ملی انہوں نے دعوت اسلامی کے  اس اقدام کو بہت سراہا اور خوشی کا اظہار کیا،سب نے دعائیں دیں اور دعوت اسلا می کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت پر یشان تھیں اس پر یشانی میں دعوت اسلامی نے ہماری مالی مدد کی۔اللہ پاک دعوت اسلامی والو ں کو اس کا اجر دے ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”دعا مانگنے کے 34 آداب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش5 لاکھ22 ہزار117اسلامی بہنوں نے رسالہ ”دعا مانگنے کے 34 آداب“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام29 مارچ 2020ء کو کراچی گلستان جوہر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں دو ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بذریعہ کال شرکت ہوئی۔ اجلاس میں مدنی مذاکرہ اور مدنی انعامات کی فائل کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا گیا اور ماتحت تک کو مطالعہ کروانے کے اہداف دئیے گئے نیز کارکردگی بہتر ہو اس پر کچھ نکات پیش کئے گئے، روزانہ اعمال کا محاسبہ ،انفرادی عبادت،گھر درس اور مطالعہ کی ترغیب دلائی گئی۔ 


29 مارچ 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام لانڈھی کابینہ کی ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں لانڈھی کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن (کابینہ سطح) نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اپنی ماتحت کے ساتھ کال پر رابطہ رکھنے کی ترغیب دلائی جبکہ ان دنوں میں انفرادی عبادت اور کتب و رسائل پڑھنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام29 مارچ 2020ء کولاڑکانہ زون کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں لاڑکانہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبان میں ہم کس طرح فکر مدینہ کرنے کا ذہن سب کو دے سکتے ہیں؟ اس بارے میں اپلیکیشن کی ترغیب کے ساتھ ساتھ ہدف بھی لیا ۔اسلامی بہنوں نے اپنے ہدف پورے کرنے کی نیت بھی پیش کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام28 مارچ 2020ء کولیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ واٹس اپ اجلاس ہوا جس میں لیاقت آباد کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے شعبے کی فائل کامطالعہ کرنے کا ذہن دیا نیز ماتحت کے ساتھ مربوط رہنے کی ترغیب دلائی جبکہ بہتر کارکردگی وصول کرنے کے لئے ماتحت سے فالواپ کا مشورہ دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام28 مارچ 2020ء کوبہاولپور زون کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کانفرنس کال پر اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عاملاتِ مدنی انعامات سے رابطے کی ترکیب مضبوط بنانے کا ذہن دیا جبکہ چشتیاں کابینہ میں کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر بھی ہوا ۔


28 مارچ 2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام کراچی میں مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں 11 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کراچی ایسٹ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیزاس میں بہتری لانے جبکہ کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے ان کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورے منعقد کرنے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام 27 مارچ 2020ء کو عمر کوٹ کی کابینہ تا ڈویژن مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں میرپور خاص کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور موجودہ حالات کے تحت کارکردگی لینے پر کلام کے ساتھ ساتھ ذیلی شعبہ مدنی مذاکرہ کے نئے مدنی پھولوں کے مطابق کارکردگی دینے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام 27 مارچ 2020ء کو دادو کابینہ کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں لاڑکانہ زون کی ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر کارکردگی جمع کروانےنیزمدنی انعامات اجتماعات کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔


اپنی زندگی کے شب و روز کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کے جذبے کے تحت قائم، دعوت  اسلامی کی علم دین پھیلانے کے جذبے سے سرشار مجلس شارٹ کورسز کے تحت مارچ2020ء میں گوجرانوالہ زون کے چھ کابینات پر واقعہ معراج کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش4ہزار488 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر2ہزار763 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی جبکہ1ہزار232اسلامی بہنوں نے کتاب "فیضان نماز "کا مطالعہ کرنے کی نیت کی۔