مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام ملتان کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں
کا بذریعہ کال اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں ملتان کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال
اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور مکتبۃالمدینہ کے بستوں کے نظام کو درست کرنےنیز اچھے انداز سے بستے لگانے کے طریقے
بتائے جبکہ کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے کارکردگی جدول شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وصول کرنے اور چیک کرنے کی ترغیب
دلائی۔
مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام حیدر آباد
کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں حیدر آباد کی ریجن و
زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورکابینہ سطح تک کے کارکردگی و شیڈول بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بہتر طریقے
سے کرنے کا ذہن دیا۔
پاکستان میں ماہ رجب
المرجب 1441ھ میں ہونے والے مدنی انعامات اجتماعات کی کارکردگی

اس پر فتن دور میں مدنی انعامات ایک اسلامی زندگی
گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔مدنی
انعامات کے ذریعے اپنے شب و روز کا محاسبہ کیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں
میں گزرا یا گناہوں میں۔
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے تمام مسلمانوں کو
گویا ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذیعے
آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، ،تقوی و توبہ و اخلاص، قفل مدینہ ان سب سے آپ
اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر
سکیں گے۔ اسی سلسلے میں مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں کئی
مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن کی کارکردگی درج ذیل ہے:
ماہ رجب المرجب 1441ھ میں کراچی ریجن میں
پانچ مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 222
اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 12ہزار794 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔
حیدرآباد ریجن میں نو مقامات پر مدنی انعامات
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش83اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 6ہزار
415 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔
ملتان ریجن
میں دو مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش78اسلامی
بہنوں نے شرکت کی اور4ہزار913 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔
فیصل آبادریجن میں پانچ مقامات پر مدنی انعامات
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش169اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور8ہزار 689اسلامی
بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔
لاہور ریجن میں16 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش361اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور5ہزار461 اسلامی
بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔
اسلام
آباد ریجن میں ایک مقام پر مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و
بیش10اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور5ہزار183 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں
۔
ہزارہ زون وکابینہ کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام7 اپریل2020ء بروز منگل ہزارہ زون وکابینہ کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں غازی
، اوگی اور ایبٹ آباد کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی انعامات کے رسائل وصول کرنے،
عاملات مدنی انعامات میں اضافہ اور تقرر
کے حوالے سے اہداف دیئے۔ لاک ڈاؤن میں ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے اپنی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی
انعامات کے رسائل وصول کرنے کے طریقے اور آسانیاں بتائی گئی جبکہ مدنی انعامات ایپلیکیشن
کے ذریعے روزانہ غوروفکر کروانے اورڈاؤن لوڈ کروانے کا ذہن دیا۔
سیالکوٹ زون کی چند شعبہ جات کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام06اپریل2020ء بروز پیراسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سیالکوٹ زون کی چند شعبہ جات کی زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس لیا جس میں شعبہ مالیات، ڈونیشن بکس، مجلس شارٹ کورسز،
مجلس مکتبۃ المدینہ اور مجلس تجہیزو تکفین کی زون سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن کی صورت حال کے پیش نظر فون کے ذریعے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ رابطے مضبوط رکھنے
اور وقت پر کار کردگی جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ ڈونیشن کا ذاتی ہدف مکمل کرنے کی
ترغیب دلائی اور اپنے اپنے شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن بھی
دیا۔
کراچی ریجن مجلس مدنی عطیات بکس ذمہ دار
کا اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں
کے ہمراہ اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن مجلس مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس لیا۔ اجلاس میں ماہانہ کارکردگی
وقت پر دینے کے حوالے سے کلام ہوانیزکابینہ وائز کارکردگی و شیڈول چیک کر کے بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی ۔اس ماہ
ہر سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں
کاماہانہ اجلاس لینے اور اس کا فالو اپ کرنے کا ذہن دیا گیا۔شعبہ سیکیورٹی
مجلس کے نکات پر بھی کلام ہوا۔خادمات
حفاظتی امور کی بذریعہ کال سہ ماہی تربیت کرنے اور اس کی تاریخ بھی جلد از جلد طے
کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
جنوبی لاہور زون جوہر ٹاؤن کابینہ کی
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنو ں کا بذریعہ کال اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر
اہتمام06 اپریل2020ء کو جنوبی لاہور زون جوہر ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن مجلس مدنی عطیات بکس ذمہ
داراسلامی بہن نے ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیدول وقت پر جمع کروانے اورنیو ڈونیشن باکسز کی کوڈ وائز معلومات پر
کلام کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ
کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنو ں کا بذریعہ کال اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون
پہاڑ پور کابینہ کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنو ں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں
لاہور ریجن مجلس مدنی عطیات بکس ذمہ داراسلامی بہن نے ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور انہیں ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ کال اجلاس کرنے کے حوالے سےہدف دیا۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس
کے زیر اہتمام فاروق آباد کابینہ کی ڈویژن
ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پانچ ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ لاہور ریجن مجلس مدنی
عطیات بکس ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور گھریلو صدقہ بکس بڑھانے اور ذیلی تک تقرر کے اہداف دئیے۔
پاکستان سطح مدنی انعامات
ذمہ دار کا جھنگ زون کی اسلامی بہنوں کے
ہمراہ بذریعہ کانفرنس کال اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام6 اپریل2020ءبروز پیر پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کا جھنگ
زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ کانفرنس کال اجلاس ہوا جس میں ریجن، زون
اور کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت
کی اورلاک ڈاؤن تعطیلات میں مدنی انعامات کے رسائل نہ ملنے کی صورت updateکا جائزہ لیانیزعاملات مدنی انعامات سےApplication کے ذریعے مدنی انعامات پُر کروانے
کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام5 اپریل2020ءبروزاتوارلیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن،
زون اور کابینہ سطح مدنی انعامات ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی پاک سطح ذمہ داراسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور عاملات مدنی انعامات کی کارکردگی بڑھانے، وقت پر کارکردگی جمع
کروانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
میانوالی زون کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ کال اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام4 اپریل2020ءبروز ہفتہ میانوالی زون کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ کال اجلاس
ہوا جس میں ریجن، زون اور کابینہ سطح مدنی
انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی پاک سطح ذمہ داراسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن میں اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں سے بذریعہ کال
رابطے میں رہنے اور عاملات مدنی انعامات سے اپنے رابطے مضبوط رکھنے کی ترغیب دلائی۔