دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 اپریل2020ء  بروز جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا پاکستان نگران اسلامی بہن اور جامعۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عشر کے لئے جو ٹیلی تھون کیا جارہا ہے اس کے لئے متعلقہ سابقہ ٹیلی تھون کے نکات میں تبدیلی کی گئی اور زیادہ سے زیادہ عشر کے لئے ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 اپریل2020ء  بروز جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ریجن نگران اسلامی بہنیں، شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن عالمی سطح اورپاکستان نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور’’ فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس‘‘کے نکات پر کلام کیا نیز لاک ڈاؤن کے ایام میں اس کورس کے کرنے کے طریقۂ کار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے مارچ 2020  کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد2ہزار772

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد25ہزار9

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد 27ہزار35

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 838

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد8ہزار194

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 3ہزار125

شرکاء کی تعداد 98ہزار627

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد )9ہزار569

تعداد ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ 353

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد5ہزار933

وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد 27ہزار388

ملکی صورتحال میں تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز میں تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہنمائی امت اور اشاعت علم دین کے تحت کراچی ریجن میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام شخصیات کے درمیان میں آن لائن کورسز ’’ رمضان کیسے گزاریں‘‘ کورس’’اپنی نماز درست کیجئے ‘‘ اور ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ‘‘کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ80 شخصیات خواتین نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی جن میں ہائى لیول اسکول کى پرنسپل، ٹیچرز، میڈیکل کی اسٹوڈنس اور لیڈی ڈاکٹرز شامل ہیں۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے بیانات کئے اور کورسز میں شریک شخصیات خواتین کو وقت ضائع نہ کرنے اور اچھے کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شخصیات نے موجودہ حالات میں انفرادى طور پر غفلت، ناشکری، اللہ کی نافرمانی کو چھوڑنے اور صبر، شکر اور خوف خدا کو اپنانے نے کی نیتیں کىں۔ 


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام ذیلی حلقہ محمدی  کالونی راولپنڈی میں بذریعہ کال’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ ‘‘ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب نیکیاں کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ 


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام لاڑکانہ زون شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان’’اپنی نماز درست کیجئے کورس‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اورشخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ اور نماز کے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہےاور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام پچھلے دنوں کشمور زون میں شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان ’’رمضان کیسے گزاریں کورس ‘‘کا سلسلہ ہوا جس میں یونیورسٹی آف سندھ، یونیورسٹی آف کراچی کی اسٹوڈنٹس اور ایک ٹیچر نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو  روزوں کے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےاچھے انداز میں رمضان گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ2020ء میں  پاکستان بھر میں مختلف مدنی کاموں کا سلسہ ہوا جن کااجمالی جائزہ درج ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد4ہزار194

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد58ہزار315

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد75ہزار356

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 33ہزار28

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد40ہزار449

ہفتہ وار سنتوں بھرے کی تعداد اجتماع 8ہزار57

ہفتہ وار سنتوں بھرے میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد 2لاکھ31ہزار210

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) 16ہزار642

تعداد ماہانہ مدنی حلقہ78

ماہانہ تربیتی حلقے تعداد شرکاء 2ہزار279

وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد 46ہزار364

دعوتِ اسلامی کے تحت آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں اسکائپ کے ذریعےمارچ سے  اپریل 2020   تک "کورس رمصان کیسے گزاریں" اردو اور انگلش میں کروایا جا رہا ہے جس میں تقریباً 100 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا ہے کہ اس کورس کی برکت سے ہمیں نئی نئی معلومات حاصل ہوئیں۔کفارے کی معلومات ملیں، رمضان کے ماہ میں نیکیاں کرنے کا جذبہ پیدا ہوا، آخرت کے بارے میں غور و فکر کرنے کا ذہن بھی بنا۔ اسلامی بہنوں نے مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن میں  مکتبۃ المدینہ کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبے سے متعلق نکات فراہم کئے نیزشعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جنوبی لاہور  زون کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورشعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔ اجلاس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار بھی شامل تھی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے  اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیٹ کے ساتھ تقابل شیٹ بھی بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن دیا۔