ایسٹ زون کی کابینہ گلزار ہجری  کی نگران نے14 اپریل بروز منگل ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ بذریعہ واٹس ایپ لیا جس میں منسلک اسلامی بہنوں اور ماتحت سے رابطوں کی مضبوطی کیلئے طر یقہ کار بیان کیے گئے۔اس کے ساتھ ہی ون ڈے سیشن سے متعلق مسائل کے حل اور مزید بہتر بنا نے کیلئے طریقے عرض کیے گئے۔ عشر جمع کرنے کیلئے بھی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور شخصیات اجتماع بذریعہ اسکائپ کیلئے شخصیات کو دعوت دینے کے اہداف دئیے گئے۔ذمہ داران نے مدنی انعامات کیلئے مزید کوششیں کرنے ،شخصیات کو دعوت دینے ،پابندی سے روز فکر مدینہ کرنے ،فیضان رمضان کتاب کا مطالعہ کرنے اور سالانہ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی نیتیں بھی فرمائیں ۔اس اجلاس میں ڈویژن ابو الحسن ،ڈویژن میمن نگران اور ڈویژن موسمیات کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔