14 اپریل کو لاڑکانہ زون میں پوری زون کی ہر ہر شعبہ ذمہ دار کے درمیان   مدنی انعامات کے اجتماع کی اسکائپ پر ترکیب بنی جس میں کم و بیش 26 ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجتماع میں مدنی انعامات کی حوالے سے فرامینِ امیر اہل سنت بتائے گئے اور مدنی انعامات کی الجھنوں کے حل بتائے گئے، اس مدنی انعامات اجتماع کا دورانیہ 3 گھنٹے تھا جس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور آخر میں ذمہ داران سے فی ذمہ دار 12 مدنی انعامات تقسیم اور وصول کرنے کی بھی نیتیں لی گئیں جس پر ذمہ دار نے لبیک کہتے ہوئے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


13اپریل2020ء بروز پیر رات8سے9گوجرانوالہ زون مدنی انعامات ذمہ دار نے گوجرانوالہ کابینہ کا ٹیلی فونک مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس لاک ڈاؤن میں مدنی  انعامات کی عاملات سے رابطے مضبوط کرنے کا ذہین دیا، تقرریاں مکمل کرنے، لاک ڈاؤن کے بعد ہر ڈویژن اور علاقہ میں مدنی انعامات کے ماہانہ اجتماعات کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں مدنی انعامات کامکتب لگانے کی ذمہ داران نے نیتیں کیں۔ مدنی مذاکرہ کے کارکردگی فارم سمجھانے کی کوشش کی، مدنی چینل دیکھنے، فیضان رمضان پڑھنے، کارکردگی فارم وقت پر فل کر کے جمع کروانے کا ذہین دیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


13اپریل2020ء بروز پیر شریف گوجرانوالہ زون مدنی انعامات ذمہ  دار نے شکر گڑھ کابینہ کا ٹیلی فونک مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس لاک ڈاؤن میں مدنی انعامات کی عاملات سے رابطے مضبوط کرنے، مدنی چینل دیکھنے، فیضان رمضان پڑھنے اور کارکردگی فارم وقت پر فِل کر کے جمع کروانے کا ذہن دیا، مدنی مذاکرہ کے کارکردگی فارم بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


ملکی حالات لاک ڈاؤن کے پیش نظر  دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں تقریباً615 مدرسات روزانہ کی بنیاد پرکم و بیش3ہزار488 اسلامی بہنوں کو کال اور اسکائپ کے ذریعے قراٰنِ پاک کی تعلیم سے آراستہ کررہی ہیں۔ اگرآپ بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں تو ابھی اپنے علاقے کی متعلق ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13اپریل2020ء کو کراچی ایسٹ زون کی گلزار ہجری کابینہ کی کابینہ سطح کی مشاورتوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں گلزار ہجری کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئےتربیت کی اور منسلک اسلامی بہنوں اور ماتحت سے رابطوں کو مضبوط رکھنے کی ترغیب دلائی۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو درپیش مسائل اور الجھن دور کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مدنی عطیات کیلئے مزید کوششیں کرنے ، پابندی سے فکر مدینہ کرنے، فیضان  رمضان کتاب کا مطالعہ کرنے اور سالانہ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے اہداف دئیے گئے۔اس اجلاس میں علا قا ئی دورہ، ڈونیشن بکس،مدرسۃ المدینہ بالغات ، مجلس رابطہ ،کفن دفن اورشارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام13اپریل2020ءکو لاہور جنوبی زون کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن سمیت مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورذمہ داراسلامی بہنوں کو عاملات مدنی نعامات میں اضافہ کرنے، تمام عاملاتِ مدنی انعامات سے مدنی انعامات کے رسائل وصول کرنے اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر مدنی انعامات نہ ملنے کی صورت میں مدنی انعامات Application کے ذریعے غورو فکر کروانے کا ذہن دیا نیز عاملات مدنی انعامات کی لسٹUpdate کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام12 اپریل2020ء کو عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن کا لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے نیز اپنی ماتحتوں کے ساتھ اجلاس کرنے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام11 اپریل2020ء بروز ہفتہ عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن کا پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن کے  ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں موجودہ حالات میں مدنی کام کو کس انداز میں بڑھایاجائے؟اس پر کلام ہوا نیز اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط کرنے اور کارکردگی فارمز میں جو کمی ہو اسے پوراکرنےکی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان بھر کی ریجن تا کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ ‘‘ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واضح طور پر سمجھایا گیا کہ آج کل کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہمارا اگلا راستہ کیا ہونا چاہیے،اس موجودہ وقت کو کس طریقہ کار کے مطابق دینی کاموں میں لگ کر گزارنا ہے جبکہ کروانا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور اس کے علاوہ امیر اہل سنت کے عطا کردہ اوراد و وظائف بھی بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان بھر میں(ون ڈے سیشن)ورکشاپ کورس کروایا گیاجس کا اصل مقصدموجودہ حالات کے پیش نظر اگلا راستہ کیا اختیار کرنا ہو گا نیز دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہمیں کون کونسی عادتوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنا اور کون کونسی بری عادتوں کو ہمیشہ کے لئے نکالنا ہوگا۔

کرونا وائرس سے ڈرنے کے بجائے اللہ عزوجل کے عذاب سے ڈرنا چاہیے۔

اس کورس میں189 ذمہ داران، 496 مدرسات اور 1ہزار481 طالبات نے شرکت کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

پچھلےہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ’’معاف فرمائیے ثواب کمائیے‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش5لاکھ64 ہزار224 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’معاف فرمائیے ثواب کمائیے‘‘ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


ملکی صورتحال میں تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز میں تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہنمائی امت اور اشاعت علم دین کے تحت لاہور  ریجن میں مجلس شارٹ کورسز اور شعبہ تعلیم ذمہ دار لاہور ریجن کی مشترکہ کوششوں سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ٹیچنگ،ایڈمن، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کے درمیان مختلف شارٹ کورسز کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

اپنی نماز درست کیجئے کورس میں 67 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کورس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیضان ایمانیات کورس میں35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

واقعہ معراج کورس میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رمضان کیسے گزاریں کورس میں57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیضان تجوید کورس میں 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جبکہ مزید کورسز کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش 241 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔