دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساہیوال زون کی سمندری کابینہ سماجی شخصیت طاہر پسوال کے گھر ان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے  محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ خانہ کے عزیز و اقرباء سمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سمندری کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن کے بیان سے متاثر ہوکر محفلِ نعت میں شریک ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کر لیا۔