لاہور جنوبی زون کی جوہر ٹاؤن کابینہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
17
رجب المرجب 13 مارچ 2020ء بروز جمعۃالمبارک لاہور جنوبی زون کی جوہر ٹاؤن کابینہ میں دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم زون ذمہ دارہ نے شعبے کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے
ہوئے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، اس میں بہتری لانے
کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز شعبے کے حوالے سے ہر سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کی
ترغیب دلائی۔
16رجب المرجب 12 مارچ 2020ء بروز جمعرات ظاہر پیر کابینہ کے علاقے جن پور میں کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے فیلڈ آفیسر نیشنل کمیشن
فار ہیو من ڈیولپمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرایا نیز انہیں اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو
دینے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
16 رجب المرجب 12 مارچ 2020ء بروز جمعرات حیدرآباد کابینہ میں
مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد ہائی
کورٹ لیڈیز بار میں وکلاسے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز انہیں
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے مدنی چینل کی تعریف کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور اپنے
گھر میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت کی۔
سبی کابینہ میں
ڈی ایس پی اکرم گشکوری کے گھر پر ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد
16 رجب المرجب 12
مارچ 2020ءبروز جمعرات دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام ڈیرہ اللہ یار زون کی سبی کابینہ میں اکرم (D.S.P)کے گھر پر
کورس بنام ”واقعۂ معراج“ کا انعقاد ہوا جس
میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور دعوت اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ دار المدینہ کے زیر ِ اہتمام14
مارچ2020ء بروز ہفتہ دارالمدینہ کی ایچ اوڈیز اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی عملے کی اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اتحاد و
اتفاق کے ساتھ گناہوں سے بچ کر دارالمدینہ میں خدمات سرانجام دینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر دار المدینہ میں مزید بہتری لانے کے لئے اہم امور پر
مشاورت بھی کی گئی۔
دار السنہ للبنات گلشن اقبال میں رکن عالمی مجلس مشاورت
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا بیان
دعوتِ اسلامی کے مجلس دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام گلشن اقبال میں قائم دار السنہ للبنات میں” 12 روزہ
رہائشی کورس“ اور ”اسلامی زندگی کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔ 15 مارچ 2020ء کو رکن عالمی مجلس مشاورت مدنی ریجن نگران
اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان
اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مدنی کام کرتے رہنے اور دوسروں کو
نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6مارچ2020ء بروز جمعہ کراچی کے علاقے صدر لائٹ
ہاؤس میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ افغانستان ریجن کی نگران اسلامی بہن نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو مرحومین کے ایصال
ثواب کے لئےڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔
کراچی
ریجن میں قائم مدرسۃ المدینہ للبنات 1D/1نیو کراچی پرانے مدارس المدینہ للبنات میں شامل
ہے۔اس مدرسۃ المدینہ للبنات سے اب تک کثیرطالبات قراٰن کریم مکمل کرنے کی سعاد ت
حاصل کر چکی ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ مجھے اپنی
اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہیں کے
پیش نظر اس ادارہ سے فارغ التحصل ہونے والی کئی طالبات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ
جات میں قراٰن کریم کی خدمت کرنے کی سعادت
پا رہی ہیں ۔
اب تک کی کارکردگی کامختصر جائزہ:
3 فارغ التحصیل طالبات دارالمدینہ میں
1دارالمدینہ میں مفتشہ
3 طالبات مدسۃا لمدینہ آن لائن میں
2جامعۃالمدینہ میں مدرسہ
26 طالبات مدرسۃالمدینہ للبنات میں تدریس
6 مدرسۃ المدینہ بالغات میں تدریس کرنے والی
1مدرسہ بالغات میں کابینہ ذمہ دار
7مدنی کام کرنے والی
اس طرح
مدرستہ المدینہ للبنات کی اس ایک شاخ نے مدرستہ المدینہ للبنات کے شعبہ کے ساتھ
ساتھ دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کو تاحال 49 ٹیچرز مہیا کئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! یہ ترقی کا
سفر جاری رہے گا۔ بیشک یہ سب فیضان امیر
اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہے۔
دعوت اسلامی کے تحت 13 مارچ 2020ءبروز جمعۃالمبارک
جنوبی لاہور زون نگران نے جوہر ٹاؤن کابینہ
کا اجلاس لیاجس میں زون مشاورت،کابینہ نگران اور مشاورتیں،ڈویژن نگران اور مشاورتیں اور علاقہ نگران نے شرکت کی۔ زون
نگران نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان تربیتی بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو 8
مدنی کاموں کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کی بھی نیتیں کروائی۔
ڈیفنس فیز 08 میں کراچی ریجن نگران کا ایک شخصیات
کے گھر ماہانہ اجتماع میں شرکت
13 مارچ
2020ء کو ڈیفنس فیز 08 میں کراچی ریجن نگران نے شخصیات کے گھر ہونے والے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور
آقا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے”سفر
معراج“ کے حوالے سےبیان کرتے ہوئے سفر معراج کا تحفہ ” نماز“ کی اہمیت واضح
کی اور شرکا اسلامی بہنوں کو نمازکی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز ذمہ دار
اسلامی بہن نے اہل خانہ پر بھی انفرادی کوشش کرتے ہوئے اہل خانہ کو مدنی انعامات
پر عمل کرنے اور گھردرس کا اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی۔
12 مارچ 2020ء بروز جمعرات کلفٹن کابینہ میں کراچی ریجن نگران نے کلفٹن کابینہ کی تمام ذمہ داران سےمدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کے لئے مدنی عطیات
کی اہمیت و ضرورت کو واضح کرتے ہوئے ڈونیشن
جمع کرنے و کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی۔ مدنی مشورے میں شرکا
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ وہ معاشرےمیں
کس کس سطح پر کیا کیا خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ان شعبہ جات کو چلانے کے لئے ایک
خطیررقم کی ضرورت ہے۔ آخر میں شرکااسلامی بہنوں نے مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
لاہور میں لاہور ریجن نگران کا شمالی لاہور کی ذمہ داران
کے ساتھ ٹیلیفونک اجلاس
دعوت اسلامی کے تحت 13 مارچ 2020ءبروز جمعۃالمبارک لاہور ریجن نگران نے بذریعہ ٹیلی فون شمالی
لاہور زون کی زون نگران، 4 کابینہ نگران اور ڈویژن نگران کا اجلاس لیا۔ اجلاس
میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔ مدنی کاموں
کے حوالے سے فالواپ کیا اور رمضان ڈونیشن کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے۔
Dawateislami