جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی رجب المرجب کے مدنی مذاکرے سننے و دیکھنے کی
کارکردگی

حضرت
خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے یوم
عرس کے موقع پر مدنی مذاکرہ و جلوس غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ 6 رجب المرجب1441ھ تک ہونے
والے براہ راست مدنی مذاکرے میں ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً
4ہزار 379 معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جہنم کی غذا “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
مجلس جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی مدنی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت مجلس
جامعات المدینہ للبنات کی ماہِ فروری 2020ء کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں درج ذیل ہیں:
٭ فروری2020ء میں 19ہزار
769معلمات و طالبات عاملات مدنی انعامات بنی۔
٭14ہزار 118معلمات و طالبات نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔
٭11ہزار 421معلمات و طالبات نے یوم قفل مدینہ منایا۔
٭4ہزار 9 معلمات و طالبات نے ہفتہ وار علاقائی دورے میں شرکت کی۔
٭7ہزار 89 معلمات و طالبات نے ماہانہ تربیتی حلقے میں شرکت کی۔
٭21ہزار 29معلمات و طالبات نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
٭17ہزار 737معلمات و طالبات نے گھر درس دیا اور سنا۔
٭ 3ہزار 429معلمات و طالبات نے تہجد ادا کرنے کی
سعادت حاصل کی۔
مجلس مالیات کے زیر ِ اہتمام ڈسکہ کابینہ
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر ِ اہتمام8مارچ2020ء
بروز اتوار سیالکوٹ زون کی ڈسکہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن مجلس مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کابینہ میں رسید بکس کے نظام کو مضبوط بنانے
نیز ای رسید کے نظام کے نفاذ کے متعلق
نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گڈاپ زون نوری آباد
کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی عطیات جمع کرنے کےحوالے سے بھر
پور تر غیب دلائی نیز مدنی کاموں کو مزید برھانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن
نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ظاہر و
باطن کو ایک رکھنے کے متعلق کچھ اہم نکات بیان کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں
کو مسکرانے ، گرم جوشی کے ساتھ ہر ایک سے
ملاقات کرنے کی عادت پر غور کر نے کا ذہن دیا۔ اجلاس میں ماہانہ شیڈول وقت پر جمع
کروانے اور ماہانہ اجلاس لینے کی کار کردگی اورمجلس مالیات کے تحت ہر ذمہ داراسلامی
بہنوں کو ٹیسٹ دلوانے کے اہداف طے کئے۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے کراچی میں قائم ایک مدرسۃ المدینہ للبنات میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرستہ
المدینہ للبنات کی مجلس کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت رکن کابینہ اور ناظمات و
معلمات بھی شریک تھی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو فرض علوم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے علم دین
سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز قراٰنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ للبنات یا مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8مارچ 2020ءبروزاتوار کو سکھر خیر پور کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں علاقہ تا کابینہ ہر سطح کے شعبے کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 7مارچ
2020ء بروز ہفتہ لاڑکانہ کابینہ میں 12 دن کے معلمہ مدنی قاعدہ کورس کا اختتام
ہوا۔ اس کورس میں 22 طالبات شامل تھیں۔ اختتامی تقریب میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو مدرستہ المدینہ بالغات کھولنے ،نئے مقامات پر اجتماعات شروع کرنے، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ میں جانے، درس
فیضان سنت دینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7مارچ 2020ء بروز ہفتہ کو ڈیرہ اللہ یار ڈویژن بھاگ ناڑی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو نماز کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وا بستہ رہنے
اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 7مارچ 2020ءبروز ہفتہ ڈیرہ اللہ یار علاقہ فیضان عطار میں نئے سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام سبی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام
7مارچ 2020ء بروز ہفتہ ڈیرہ اللہ یار سبی
کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں سبی
کابینہ کی تمام ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھریلو صدقہ
بکس بڑھانے نیز شعبے میں مزید بہتری لانے کے لئے کیا اقدامات ہونے چاہیے اس بارے میں کلام کیا۔