دعوتِ اسلامی  کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام10مارچ 2020ء بروزمنگل شجاع آبادزون میلسی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل کی بھرپورترغیب دلائی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔


12مارچ 2020ءبروزجمعرات  کو دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام ماہانہ تربیتی اجلاس ہوا جس میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی پاک سطح کی اراکین مشاورت اور ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جامعات المدینہ للبنات کی رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تعلیمی و انتظامی امور کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام13 مارچ 2020ء کو اسلام آباد ریجن کی اراکین کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں جامعات المدینہ للبنات پاک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انفرادی کارکردگی،عملی شیڈول، جامعۃالمدینہ کے جائزوں ، خود کفالت ،گھریلوں صدقہ بکس ،مدنی عطیات اور ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے می جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی تقریباً 153888(ایک لاکھ ترپن ہزار آٹھ سو اٹھاسی ) اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 12 مارچ 2020ء کو نیو کراچی کابینہ کے ڈویژن نارتھ کراچی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اسلامی تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کہنا تھا :

• اس اجتماع میں انے سے قلبی سکون ملا۔

• علم دین سیکھنے کو ملا۔

• ان اجتماعات سے مدنی انعامات کی کافی معلومات حاصل ہوئی اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا جذبہ بھی ملا۔

• اب تک مدنی انعامات پر عمل مشکل لگتا تھا اجتماع کی برکت سے کافی آسانی ہوگئی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام12مارچ 2020ء بروز جمعرات عطاری کابینہ کراچی ڈویژن ضیائے مرشد میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ افغانستان ریجن کی نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو  دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


جامعات المدینہ (دعوتِ اسلامی ) میں سالا نہ تقریب ختم بخاری شریف14مارچ 2020ءبروز ہفتہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہوں گے۔ جامعات المدینہ للبنات میں بذریعۂ مدنی چینل ختم بخاری شریف کی تقریب سعید دکھائی جائے گی۔ جامعات المدینہ للبنات کی تمام طالبات اورخصوصا دورۃ الحدیث شریف کی طالبات مع سرپرست اور شخصیات شرکت کریں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر ِ اہتمام 10مارچ 2020ءبروز منگل راولپنڈی کے علاقے عمر اسٹریٹ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 مارچ  2020ء کو سکھر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں علاقہ تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سکھر زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات جمع کرنے کا ہدف دیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو رسائل پڑھنے کی ترغیب دلانے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام کوئٹہ زون میں 12 دن کے ” معلمہ مدنی قاعدہ کورس (رہائشی)کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدرستہ المدینہ کی کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کروانے کی سعادت حاصل کی۔ کورس مکمل ہونے پر 14 طالبات کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے12 طالبات نےمدنی قاعدہ ٹیسٹ پاس کئے۔مزید یہ کہ کورس میں شریک طالبات نے مدنی مذاکرہ، مدنی دورہ، مدرستہ المدینہ (بالغات )پڑھنے پڑھانے،اجتماع میں شرکت، درس فیضان سنت اور مدنی انعامات پر عمل کی نیتیں بھی کیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام10مارچ2020ء بروز منگل لاہور ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار،لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دار،اور لاہور شمالی و جنوبی،گوجرانوالہ، پشاور، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان زون مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے حسن اخلاق اور اخلاص کے موضوع پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول اور شعبہ کے اہم نکات پر معلومات فراہم کی۔ مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو "جنت کا راستہ کورس " کے حوالے سے اہم اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 09 مارچ 2020ء کو ہاکس بے کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہواجس میں سات ذیلی کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات، مدنی بہار اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کے حوالے سے فالو اپ کیا نیزماہانہ شیڈول پر عمل کرنے پر توجہ دلائی جبکہ عاملات مدنی انعامات کس طرح بڑھانی ہے اس کے متعلق نکات پیش کئے۔