اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 5مارچ2020ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ کی صدر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں 44 مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات، مدنی بہار اور مدنی مذاکرے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز کارکردگی فارم پر توجہ دلاتے ہوئےذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 5مارچ2020ء کو کراچی ایسٹ ملیر کابینہ کے ڈویژن انوار مرشد میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں20اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہر بدھ کو دوپہر تین بجے ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر ِ اہتمام05 مارچ 2020ء بروز جمعرات کو ملتان زون مدنی کابینہ کے ایک ڈویژن میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک مالیات ذمہ داراسلامی بہن نے تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کی چندہ جمع کی شرعی اور تنظیمی احتیاطوں کے حوالے سے تربیت کی اورخود بھی صدقہ دینے اور صدقہ جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4مارچ2020ءبروز بدھ ملتان زون کی مدنی کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک مالیات ذمہ داراسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، دعوتِ اسلامی کے اخراجات کے لئے ڈونیشن کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون کی مدنی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن ہوا جس میں پاک مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اورای رسید فارم پُر کرنے کا طریقہ بتایا نیزچندہ جمع کرنے کی شرعی احتیاطوں کے حوالے سے ٹیسٹ کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان میں مدرستہ المدینہ کی ناظمات اور رکن کابینہ کی ای رسید کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں پاک مالیات ذمہ داراسلامی بہن نے تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ای رسید فارم پُر کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ای رسید کے متعلق فوائد سے بھی آگاہ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان میں پاک مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ، ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4مارچ 2020ءبروز بدھ سیالکوٹ زون گجرات ڈویژن  میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ عالمی مجلس مشاورت کی رکن علاقہ دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام04 مارچ  2020ء بروز بدھ کو کراچی کےعلاقے ڈیفنس فیز 5 میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے اس کے مطالعے اور بکنگ کروانے کا ذہن بھی دیا۔


اس پر فتن دور میں مدنی انعامات ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔مدنی انعامات کے ذریعے اپنے شب و روز کا محاسبہ کیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا گناہوں میں۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو نیک بننے کا ایسا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذیعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، تقویٰ و توبہ و اخلاص، قفل مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کریں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے۔ اسی سلسلے میں پاکستان بھر کے مختلف مقامات میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

• کراچی ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں 45 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش1417 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 14ہزار224اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• حیدرآباد ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں 2 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 8ہزار742اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• ملتان ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں 2 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 4ہزار713اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• فیصل آباد ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں28 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش1293اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 9ہزار188اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• لاہور ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں32 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش716 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 6 ہزار457 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• اسلام آباد ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں19مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش289 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 6 ہزار476 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔


دعوت ِ اسلامی  کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام04 مارچ 2020ء کو کراچی کے مدارس المدینہ للبنات میں کابینہ سطح پراسٹاف کا تربیتی اجتماع ہوا جس کی ابتداء تلاوتِ قراٰنِ کریم ، نعت شریف اور اچھی اچھی نیتوں سے کی گئی۔ تربیتی اجتماع میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا اوردورانِ تربیت مُدرسہ کے اندازِ تدریس ، تعلیم ، تکمیل ، امتحانات اور اہداف کے حوالے سے ان کی تربیت کی گئی۔ تربیتی اجتماع میں تقریباً665 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام04 مارچ  2020ء بروز بدھ کو کراچی کےعلاقے ڈیفنس فیز 2 میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔