دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ڈویژن مہاجرکیمپ  کراچی میں آٹھ مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلے دن 75 ،دوسرے دن 100 اور تیسرے دن 120 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مدنی کاموں کے متعلق تربیت کی گئی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گڈاپ زون میں تین دن پر مشتمل  آٹھ مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں پہلے دن 477 ، دوسرے دن 510 اور تیسرے دن 542 کی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ نے بذریعۂ اسکائپ بہت آسان انداز میں مدنی کاموں کےحوالے سے راہنمائی کی اور اسلامی بہنوں کو مدنی کام بڑھانے کے متعلق نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل ساؤتھ زون گلشن اقبال کابینہ میں تین دن پر مشتمل آٹھ مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ کورس تمام تنظیمی ذمہ داران کے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔ آٹھ مدنی کام کورس کے حوالے سےخصوصی طور پر رکن شوریٰ حاجی ابو رجب عطاری نے اسکائپ کے ذریعےپورےپاکستان میں مدنی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی۔ اس کورس میں کابینہ نگران ،زون نگران اورصاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی شرکت کی۔ مدنی کام کورس میں پہلے دن 111 اور دوسرے دن 108 اور تیسرے دن 134 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24فروری 2020ءبروز  پیر ملتان میں پاکستا ن نگران اسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نیکیوں میں دل لگانے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24فروری 2020ءکو وہاڑی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن تا زون مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستا ن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری اور تبدیلی کے نکات پر کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 24فروری 2020بروز  پیر پاکستان کے شہر وہاڑی میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ للبنات اور مدرستہ المدینہ للبنات کا وزٹ کیا۔ وہاں کے مدنی عملے نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی عملے کو آٹھ مدنی کاموں میں عملی طور ہر شرکت کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23فروری 2020ءبروز  ہفتہ لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لاڑکانہ زون، دادو کابینہ ،سہون شریف کابینہ،پیارو اسٹیشن کابینہ ،جوہی اور ککر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماع شروع کروانے، مبلغات بنانے، ڈونیشن باکس ،گھریلو صدقہ باکس رکھوانے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور کروانے کے اہداف دئیے۔

بعد میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگرا ن اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں شریک شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدرستہ المدینہ آن لائن میں پڑھنے،مدرستہ المدینہ للبنات میں پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22فروری 2020ء بروز ہفتہ لاڑکانہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون، کابینہ،ڈویژن،علاقہ اور ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماع شروع کروانے، مختلف کورسز کرنے اور دوسری ڈویژن اور کابینہ میں جدول بنانے کے اہداف دئیے۔


پیرمحل ساہیوال کے مہراآباد اسکول نمبر 3 میں 22 فروری2020ء کو  اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل ٹیچرز اور سٹوڈنٹس سمیت 180 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


 22 فروری 2020ءکو اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام مدینہ اکیڈمی اسکول پیرمحل میں درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل ٹیچرز اورا سٹوڈنٹس سمیت 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم  کے زیر اہتمام 22 فروری 2020ءکو پیرمحل گوجرہ کابینہ میں قائم غوثیہ ایجوکیشن ا سکول میں درس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم  کے زیر اہتمام فیصل آباد زون جھمرہ کابینہ شہر سالار والا میں قائم الفلاح ہائی اسکول اور کالج میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کئی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔