
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام21فروری 2020ء کو سرگودھا زون کے
شاہ پور شہر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات
ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات، مدنی
مذاکرہ، مدنی بہار اور یوم قفل مدینہ کےبارےمیں نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام21فروری 2020ء کو کراچی کے علاقے ڈاک خانہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” نیت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے
بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

21فروری 2020ء کواسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے تحت کراچی کے علاقے کراسنگ کےذیلی بھٹائی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” توبہ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور صلوٰةالتّوبہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

21فروری 2020ءکو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیر اہتمام میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس
ہوا جس میں مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعۂ کال شامل ہوئیں۔میانوالی
زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی انعامات، مدنی مذاکرہ، مدنی بہار اور یوم
قفل مدینہ پرکلام کیا اور ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز
شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 23فروری 2020ء بروز اتوار مظفر گڑھ
میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے،
مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23فروری2020ء کو گجرات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ماہنامہ
فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے اس کی بکنگ کروانے کے اہداف دئیے نیز مطالعے کے فوائد اور بزرگان دین کے شوقِ
مطالعہ کے واقعات بتا کر اسلامی بہنوں کو مطالعے کا شوق دلایا۔
مدرسۃ المدینہ للبنات کی ناظمات اور
طالبات کے درمیان ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار کا بیان

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ للبنات لالہ موسٰی، مدرسۃ المدینہ للبنات پیروشاہ، مدرسۃ المدینہ للبنات کالرہ خاصہ، مدرسۃ المدینہ
للبنات شادیوال کی ناظمات اور ان میں پڑھنے والی بالغات کے درمیان ماہنامہ فیضان
مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعہ کی
اہمیت پر بیان کیا نیز بیان میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی بکنگ کروانے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
جامعۃالمدینہ للبنات سراج المنیر میں
ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزنٹیشن

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22فروری2020ء کو گجرات
میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات سراج المنیر
میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر اور تحریری
مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے پریزنٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں 162 سے زائد طالبات ،معلمات اور ناظمات نے شرکت
کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے لکھی جائے اس کے
بارے میں نکات دئیےنیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور تحریری مقابلے میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
رحیم یار خان شہر میں کابینہ تا زون مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 فروری 2020ء کورحیم یار خان شہر میں
کابینہ تا زون مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” حکمت ِ عملی کیسے اپنائی
جائے“ " کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز مختلف مدنی کاموں اور مدنی عطیات کے اہداف دیئے۔
جیکب آباد کے علاقے مختیار کار روڈ میں
واقع صائمہ کوچنگ سینٹر میں درس اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں جیکب آباد کے علاقے مختیار کار روڈ میں واقع صائمہ کوچنگ سینٹر میں درس اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے
زیر اہتمام ٹنڈو آدم کے علاقے ڈبل بٹی چوک میں شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے
دو پرائیویٹ اسکولز کی ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی
کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت گزشتہ دنوں فیصل
آباد کابینہ میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کامل فاؤنڈیشن فیصل آباد کی
پرنسپل صاحبہ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز
انہیں مدنی چینل کے پروگرام Islam
for kids کی مدد سے
بچوں کی تربیت کا ذہن بھی دیا۔