دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل ساؤتھ زون گلشن اقبال کابینہ میں تین دن پر مشتمل آٹھ مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ کورس تمام تنظیمی ذمہ داران کے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔ آٹھ مدنی کام کورس کے حوالے سےخصوصی طور پر رکن شوریٰ حاجی ابو رجب عطاری نے اسکائپ کے ذریعےپورےپاکستان میں مدنی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی۔ اس کورس میں کابینہ نگران ،زون نگران اورصاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی شرکت کی۔ مدنی کام کورس میں پہلے دن 111 اور دوسرے دن 108 اور تیسرے دن 134 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔