دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23فروری 2020ءبروز  ہفتہ لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لاڑکانہ زون، دادو کابینہ ،سہون شریف کابینہ،پیارو اسٹیشن کابینہ ،جوہی اور ککر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماع شروع کروانے، مبلغات بنانے، ڈونیشن باکس ،گھریلو صدقہ باکس رکھوانے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور کروانے کے اہداف دئیے۔

بعد میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگرا ن اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں شریک شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدرستہ المدینہ آن لائن میں پڑھنے،مدرستہ المدینہ للبنات میں پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔