دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22فروری2020ء کو گجرات میں قائم  جامعۃالمدینہ للبنات سراج المنیر میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے پریزنٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں 162 سے زائد طالبات ،معلمات اور ناظمات نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے لکھی جائے اس کے بارے میں نکات دئیےنیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔