ڈیرہ غازی خان میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تشہیر کےحوالے سےپریزینٹیشن کا
اہتمام

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 فروری 2020ء
کو جامعۃالمدینہ للبنات ڈیرہ غازی خان میں
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کےحوالے سےپریزینٹیشن
کا اہتمام ہوا جس میں طالبات اور معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے نے’’تحریر کیسے کی جائے،
کیا کی جائے‘‘ موضوع پر نکات دئیے ۔اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“کی بکنگ کروانے اورتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
جامعۃالمدینہ للبنات سکھرمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تشہیر کےحوالے سےپریزینٹیشن
کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 فروری 2020ء کو جامعۃالمدینہ للبنات سکھرمیں ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام
ہوا۔اس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے‘‘ موضوع پر نکات دئیے اس میں تقریباً تمام طالبات
اور معلمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ
کروانے اورتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیتوں کا اظہار کیا۔
صابری کالونی اوکاڑہ میں ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی تشہیر کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15فروری 2020ء
کو جامعۃالمدینہ للبنات صابری کالونی
اوکاڑہ میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ
کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام ہواجس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے’’تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے‘‘ موضوع پر نکات
دئیے۔ پریزینٹیشن میں تقریباً 162 سے
زائدطالبات اور معلمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی
بکنگ کروانے کی نیت کی، مزید کئی طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا
اظہار کیا۔ اس پریزینٹیشن کی کامیابی میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلس جامعۃالمدینہ کا بھر پور تعاون رہا،اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس پر اپنا کرم
فرمائے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری2020ء بروز
اتوارپیاڑ پور اور لکی مروت کابینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون
نگران ،زون مشاورت ،کابینہ نگران اور مشاورتوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکِات بیان کئے۔ لاہور ریجن
نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو اچھی کارکردگی پر تحائف
بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 16 فروری2020ء بروز ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ
میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 16 فروری2020ء بروز ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہو ا جس میں زون نگران ،زون مشاورت ،کابینہ نگران اسلامی
بہن نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ”حکمت عملی “کے موضوع پر بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہداف طے
کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری2020ء بروز
اتوار ایبٹ آباد حویلیاں میں ہزارہ زون میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں زون مشاورت،کابینہ نگران اور مشاورتوں نے
شرکت کی۔ ہزارہ زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے اُن کی تربیت کی اور
رمضان المبارک کے نکات بیان کرتے ہوئے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے کاذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دِنوں ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقے جوناگڑھ کراچی میں
محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرابیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے،
مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام 16 فروری 2020ء کو بلدیہ کابینہ کی ڈویژن
نیول میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن اور کابینہ مجلس رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی اور انہیں رمضان المبارک کے نِکات
سمجھائےنیز ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی کارکردگی بڑھانے اور مجلس رابطہ کے تحت بھی مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

13فروری 2020ء کو مانچسٹر ریجن کی لنکشائر کابینہ کے شہر اکرنگٹن میں مدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 40
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے
فرائض و واجبات سے متعلق معلومات فراہم کی
نیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
ٹیسٹ مجلس کی جانب سےپاک و اوورسیز،
شعبہ جات میں معاون مفتشات کی تربیت

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10فروری2020ء سے ٹیسٹ
مجلس کی جانب سےپاک و اوورسیز، شعبہ جات میں معاون مفتشات کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 12فروری2020ءکو نگران عالمی مجلس مشاورت نے بذریعۂ
اسکائپ ان اسلامی بہنوں کے درمیان ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور ٹیسٹ مجلس
سے تربیت حاصل کرنے کے بعد اس شعبے کا حق
ادا کیا جائےاس حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے
تحت 13فروری2020ء بروز جمعرات پاک میں مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس ہوا جس میں جامعات المدینہ للبنات کی نگران اسلامی بہن نے اراکین پاک مشاورت اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ جات کے آئندہ کاموں کے اہداف طے کئے۔