
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام6فروری2020ء کوکراچی ریجن صدیق آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا اجلاس ہوا جس میں ایسٹ زون کی 10 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ایسٹ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اجیر کے
حوالے سے اہم نکات سمجھائے نیز25 فروری2020ء سے شروع ہونے والے معلمہ مدنی قاعدہ
کورس (رہائشی) کے
داخلوں کی تشہیر کرنے اور مدرستہ المدینہ بالغات کے شعبے پر ڈویژن اور علاقہ سطح کی
تقرریاں کرنے کے اہداف طے کئے۔

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی
بہنوں کے جنوری2020ءکے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد7291
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد62203
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد76623
مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد 3939
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی
تعداد39592
ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کی تعداد 7873
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکا
کی تعداد 279277
ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکائے مدنی دورہ کی تعداد ) 19300
ماہانہ
مدنی حلقے کی تعداد 631
ماہانہ
تربیتی حلقے میں شرکا کی تعداد 18980

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت12جنوری 2020ء کو ریجن مڈل ایسٹ کے شہر ریاض (Riyadh) میں دو مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جن میں 7 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔
داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ملتان مکی کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملتان ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور کابینہ سطح پر مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار کی تقرری کے حوالے سے بات چیت کی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت ساہیوال زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز ڈویژن اور علاقہ پر تقرریاں کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں جڑانوالہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تقرریاں کرنے نیز سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 فروری2020ء کو لانڈھی کابینہ میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور علاقائی دورہ سے متعلق نکات فراہم کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ریجن سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں سے مدنی کاموں کے اہداف بھی لئے۔
کراچی ساؤتھ سینٹرل زون میں مدنی انعامات کی کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 8فروری 2020 ء کو کراچی ساؤتھ سینٹرل زون میں مدنی انعامات کی کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی بہاریں جمع کروانے کے نکات بتائے نیز کارکردگی وقت پر جمع کروانے پرحوصلہ افزائی بھی کی۔
لاہور اور اسلام آباد ریجن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 7فروری 2020 ء کو لاہور اور اسلام آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت پاک سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کی عادت بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 فروری2020ء کو گجرات کے ایک حلقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ علاقائی دورے میں ڈنمارک کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت8 فروری2020ء کوکراچی کے علاقے آگرہ تاج میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ علاقائی دورہ کی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
رحیم یار خان کی مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات کی مدرسات و مدرسۃ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں کااجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9فروری2020ء کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار نے رحیم یار خان کی مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات کی مدرسات مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں اور تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس لیاجس میں رحیم یار خان، صادق آباد، لیاقت پور، احمد پور لمہ کی مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس میں مطالعہ کی ترغیب دلانے کے لئے بزرگان دین کے مطالعہ کا انداز اور مطالعہ کے شوق کے بارے میں بتایا گیا ۔ ماہنامہ فیضان کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز بکنگ کروانے کے اہداف لئے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے تحریر کا شوق رکھنے والی اسلامی بہنوں کو ذہن سازی کی گئی۔