
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 جمادی الآخر 5 فروری کو پنجاب
کے علاقے بورے والا میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن اور
علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی، ریجن زمہ دار شعبہ تعلیم نے زمہ داران کی تقرری فرمائی
اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت بھی فرمائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام 10جمادی الآخر 5 فروری کو پنجاب کے علاقے بورے والا میں گلوبل
ہائی سکول کے اونر کے گھر ان کی اہلیہ سے
ریجن زمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا، اسلامی بہن نے شخصیات اجتماع میں شرکت اور اسکول
میں ماہانہ درس کی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کی
مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 7 جمادی الآخر2 فروری
کو نواب شاہ زون کے شہر سکرنڈ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد
میں شخصیات اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی، اجتماع پاک میں امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ مرحومہ کے لیے ایصال
ثواب کی ترکیب بھی بنائی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 جمادی الآخر1 فروری کو شعبہ تعلیم کے تحت بہاول پور کے
علاقے باقر پور میں ایک سنی جامعہ نظام مصطفی کی معلمہ اور متعدد طالبات کے درمیان
درس کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم ڈویژن زمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات
کو مدرستہ المدینہ بالغات اپنے علاقے میں پڑ ھنے اور پڑھانے کی ترغیب دلائی،
طالبات نے مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے یا پڑھانے، مدنی دورے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ہر ماہ یوم قفل مدینہ
منانے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 جمادی الآخر1 فروری
کو کراچی کے علا قے گلستان جوہر کے
"ڈائمنڈ اکیڈمی اسکول" میں
اسٹوڈنٹس اجتماع منعقد ہوا جس میں پرنسپل ٹیچر اور طالبات نےشرکت کی، اجتماع میں کابینہ نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا. اور اسٹوڈنٹس کو مختلف
مد نى کاموں کى ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جمادی الآخر 3 فروری
کو کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن کے اسکول "star
"rasing acadmyمیں درس اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز
اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی، درس اجتماع میں
کابینہ ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا، پرنسپل، ٹیچرز اور طالبات نے دعوتِ اسلامی کے
بارے میں اچھے تاثرات دیے. طالبات نےآئندہ
بھی ایسے اجتماعات میں شرکت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور ذکرواذکار کرنے کی نیتیں
کیں۔
اوکاڑہ کابینہ میں ڈی
پی ایس اسکول کی ٹیچر کے گھر میں مدنی حلقے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام8جمادی الآخر 3 فروری کو اوکاڑہ
کابینہ میں D. P. S اسکول کی ٹیچر کے گھر میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس رابطہ کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا،
ٹیچر اسلامی بہن نے اپنی بیٹیوں کو جامعۃ المدینہ میں داخلہ دلوانے کی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جمادی الآخر 3 فروری کو لاہور میں مجلس رابطہ کے تحت شعبہ
تعلیم ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے جناح
ہسپتال کے "Burn Center" میں Pathalogy lab کی ہیڈ لیڈی
ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی. لیڈی ڈاکٹر نے اچھی اچھی نیتیں
کرتے ہوئے ادارے میں ہفتہ وار درس شروع کرنے کی اجازت بھی دی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 10 جمادی الآخر 5 فروری
کو کراچی کے علاقے کورنگی میں زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے فاطمہ جناح
کالج کى اسٹوڈنٹ اور مزید ڈینٹسٹ ڈاکٹرز سے ملاقات اور انفرادی کوشش فرمائی۔
انفرادى کوشش سے متاثر ہو کر انهوں نے اپنى کلینک میں ڈونیشن بکس رکھنے اور ماہنامہ
فیضان مدینہ کى سالانہ بکنگ کروانے کى نیت کى۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 10 جمادی الآخر 5 فروری
کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن شعبہ تعلیم نے حرمین اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی
کی دعوت پیش کی، پرنسپل نے دیگر اسکولز کی پرنسپل سے ملاقات کروانے کی نیت کی نیز
شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی نیت بھی کی۔
نواب شاہ کے علاقے حیدر
شاہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ٹیچر سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام9 جمادی الآخر 4 فروری کو نواب شاہ کے علاقے حیدر شاہ میں کابینہ
شعبہ تعلیم ذمہ دار نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ٹیچر سے ملاقات اور انفرادی
کوشش فرمائی،ٹیچر اسلامی بہن نے اسکول میں درس اجتماع رکھوانے کی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 9 جمادی الآخر 4 فروری سانگھڑ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈویژن
مالیات ذمہ دار نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ٹیچر سے ملاقات اور انفرادی کوشش
کی، ٹیچر اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔