3 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5فروری کو مانچسٹر ریجن کے علاقے گریٹ ہاروڈ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پہلے یہ اجتماع ماہانہ ہوا کرتا تھا، اب سے اس کی ہفتہ وار ترکیب ہوگی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’کوشش کامبیابی کی کنجی ہے‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور یوکے نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی۔ اسلامی بہنوں نے پابندی سے ہر ہفتے شرکت کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو دعوت دینے کی نیتیں کیں۔