دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کےزیر اہتمام مختلف ریجنز   یوکے ، مڈل ایسٹ ، آسٹریلیا ، ہند ، یورپین یونین کےمختلف ملکوں ( یوکے ، عمان ، تھائی لینڈ ،آسٹریلیا سڈنی ، ہند ، جرمنی ، ڈنمارک) میں07دن پر مشتمل Basics of Islam کورس " " 44 مقامات پر کروایا گیا جسں میں کم وبیش مقامی بچیوں نے شرکت فرمائی ۔ اس کورس میں بچیوں نے وضو، غسل ،نماز نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں علم ِ دین سیکھنے کی سعادت حاصل کی اس کورس کے آخر میں 100بچیوں نے کتاب فیضان نماز سے روزانہ گھر درس دینے/سننے کی نیت کی، اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے نیز 150 نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب اسلام کی بنیادی باتیں (حصہ دوم) " کامطالعہ کرنے کی نیتیں فرمائیں۔