گوجرانوالہ زون نگران کا مدرستہ المدینہ
للبنات کے تربیتی اجتماع میں بیان

دعوت اسلامی
کے تحت 26 جنوری کو وزیرآباد میں مدرستہ المدینہ للبنات میں گوجرانوالہ زون نگران نے
تربیتی بیان کیا۔ بیان میں طالبات،ناظمہ اور معلمہ کو مدنی کاموں کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے مدنی کاموں کے حوالے سے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی
کے تحت 25 جنوری کو ہزارہ زون نگران اسلامی بہن اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مانسہرہ کابینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا،زون نگران نے ترغیبی بیان کیا جس میں مدنی کاموں کے
حوالے سے اہم اہم نکات عطا فرمائے،8 مدنی کاموں کے بارے میں اسلامی بہنوں کی
رہنمائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ داران نے اہداف کی تکمیل کی
نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی
کے تحت 28 جنوری کو گلگت بلتستان سے لاہور دارالسنہ میں رہائشی کورس کے لئے تشریف لائی
ذمہ داران کا لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس لیا اور ذمہ داران کو 8 مدنی کاموں
کی ترغیب دلائی،8 مدنی کاموں کے متعلق رہنمائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع موجود ذمہ داران نے خوشی خوشی اہداف لئے۔ دارالسنہ میں رہائشی کورس میں اچھی
کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔

29جنوری
بروز بدھ جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرونِ ملک امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع بسلسلہ (سوئم) کا سلسلہ کیا گیا۔

28جنوری
بروز منگل کو جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی اور
فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔ واضح رہے کہ 28 جنوری کو امیرِا ہلِ سنت کی ہمشیرہ کا انتقال ہوگیا تھا۔
جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی مدنی مذاکرہ
سننے و دیکھنے کی کارکردگی

امیر اہلِ سنت
حضرت علامہ الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا
جاتا ہے۔ اس ہفتے 29جمادی الاولیٰ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو
ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریبا 18 ہزار 813 معلمات و طالبات
نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی كے زير اہتمام 29 جنوری 2020یوکے مانچسٹر ریجن کی لنکشائرکی 2 کابینہ میں، اسکاٹ لینڈ ریجن، بریڈ فورڈ ریجن، لنڈن ریجن میں4 کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں مقامی
اسلامی بہنوں نے بھر پور شرکت کی۔ امیر اہل سنت دامت بركاتهم العاليه کی مرحومہ ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئےشریک اسلامی بہنوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کیا اور فاتحہ کی ترکیب کی۔ امیر اہل سنت دامت بركاتهم العاليه کی مرحومہ ہمشیرہ کیلئے خاص دعا بھی کی گئی۔

دعوتِ
اسلامی كے زير اہتمام 29 جنوری
2020آئرلینڈ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مرحومہ ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لئے شریک اسلامی بہنوں نے کلمہ طیبہ کا وردکیا اور فاتحہ کی ترکیب کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مرحومہ ہمشیرہ کیلئے خاص دعا بھی کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری 2020بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے میر پور خاص زون کی جھڈو کابینہ کی ڈویژن
جھڈو میں نئے اجتماع کا آغاز ہوا ہے.
جنوبی
لاہور زون ذمہ دار اسلامی بہن کا ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری بروز بدھ
جنوبی لاہور زون ذمہ دار اسلامی بہن نےہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور بیان کی سعادت پائی،بیان کے بعد امیر اہل سنت
دامت برکاتہم العالیہ کی
چھوٹی ہمشیرہ کے لئےایصال ثواب بھی کیا۔
لاہور
کی فاروق آباد کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
بیان

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری بروز بدھ
لاہور فاروق آباد کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور بیان کی سعادت پائی،بیان کے بعد
امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی
چھوٹی ہمشیرہ کے لئےایصال ثواب بھی کیا۔
لاہور کی شاہ پور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پھولنگر میں کابینہ مشاورت ذمہ داران کااجلاس لیا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27 جنوری بروز پیر شریف لاہور شاہ پور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پھولنگر میں کابینہ کااجلاس
لیا،کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اہم اہم
نکات عطا فرمائے،مدنی کاموں کے حوالے سے تقابل کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف بھی پیش کئے ۔