یکم فروری 2020ء بروز ہفتہ  مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتم ہل میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ شرکائے اجتماع نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے 112 بار کلمہ طیبہ کا ورد کیا اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں ۔