
امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے جسم کے
مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے
کے ساتھ یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایا چنانچہ ماہ جمادی الاخریٰ کی پہلی پیر شریف 27جنوری 2020 کو
تنظیمی لحاظ سے فرانس کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدينہ منایا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اورکثیر اسلامی
بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص
زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز
فرمایاچنانچہ ماہ جمادی الاخریٰ کی پہلی پیر شریف 27 جنوری2020 کو
تنظیمی لحاظ سے کویت کے شہر فروانیا میں یوم قفل منایا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ
کیا۔

امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص
زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا،
جس میں مہینہ کی پہلی پیر کو رسالہ خاموش
شہزادہ پڑھا جاتا ہے اور فضول باتوں سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے، ماہ ربیع الاخر کی پہلی پیر شریف 27 جنوری 2020 کو تنظیمی لحاظ سے
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یوم قفل مدينہ منایا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 25
گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ماہ جمادی
الاخریٰ کی پہلی پیر شریف 27
جنوری 2020 کو تنظیمی لحاظ سے ایران کےمختلف شہروں میں یوم قفل
مدینہ منایا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور
25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، خوف ِخدا و عشقِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے
عظیم جذبے کے تحت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا
کردہ اسلامی بہنوں کے لئے ’’جنت كا راستہ‘‘ كورس ملک یوکے (UK) کے
شہر برٹن 27 اور 28 جنوری کو 4 گھنٹہ
کا ’’جنت كا راستہ‘‘ كورس ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 جنوری کو ہند کے شہر
اجمیر کے علاقے کچھ (kutch) میں مجلس رابطہ ریجن کا ٹیلیفون اجلاس ہوا.جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے
شرکت کی، ریجن ذمہ دار نےمدنی کاموں کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی، ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جنوری کو فیصل
آباد کابینہ "واپڈا سٹی" میں "احمد بھٹا(پراپرٹی ڈیلر)" کے
گھر شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ،ریجن زمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا، اجتماع کے بعد شریک اسلامی بہنوں نے اپنے
تاثرات میں دعوت اسلامی سے محبت کااظہار کیا، نیز اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔
فیصل آباد کابینہ میں واقع سوشل سیکیورٹی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 24 جنوری کو فیصل آباد کابینہ
"واپڈا سٹی" میں ذمہ دار اسلامی بہن نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال (social security hospital) کی لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی مذاکرے دیکھنے کی ترغیب دلائی، لیڈی ڈاکٹر
نے دعوت اِسلامی کے اجتماع میں شرکت کی نیت کی مزیدمدنی کاموں کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کا 24 جنوری کومختلف ریجن کاٹیلیفونک اجلاس ہوا،
جس میں جھنگ، پاکپتن، میانوالی، فیصل آباد اور ساہیوال زون نے شرکت کی، اجلاس میں عالمی مجلس کی طرف سے دیے گئے اہداف کا فالو
اَپ لیا گیا اور مزید مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت بھی کی گئی۔ زون ذمہ داراسلامی
بہنوں نے مدنی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ظاہر پیر میں مجلس
رابطہ اور شعبہ تعليم کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کی اہل ثروت اسلامی بہن سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 24 جنوری کو ظاہر پیر کابینہ میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعليم کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے ایک اہل ثروت اسلامي بہن سے ملاقات کی اور
انہیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت، ہفتہ وار رسالہ پڑ ھنے، ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہن
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون کی
کابینہ منڈی بہاوالدین میں 24 جنوری کو ریجن مجلس رابطہ شعبہ تعلیم کا اجلاس ہوا
جس میں ڈویژن، کابینہ اور علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی، ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شریک
اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی، اجلاس میں شعبہ سے متعلق مدنی کام کو بڑھانے، کارکردگی جدول کے مطابق وقت کی تقسیم
اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکرگی
وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی، ہاتھوں ہاتھ ذمہ داراسلامی بہنوں نے پیشگی
جدول بھی مرتب کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 24ن جنوری کو خان پور میں زون مجلس
رابطہ اور شعبہ تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں
کابینہ نے شرکت کی زون ذمہ دار اسلامی بہن
نے شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور
فروری کے مہینے کے اہداف بھی دئیے گئے۔