16 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے فیصل آباد کی ویلی فورسیزن میں زیر رہائش ڈائریکشن اسکولز سسٹم کی
انتظامیہ سے مورخہ 19 جنوری کو ملاقات فرمائی۔ اس موقع پر ریجن نگران، فیصل آباد
زون نگران اور فیصل آباد کابینہ نگران بھی ہمراہ تھیں۔
انتظامیہ کی طرف سے دعوت اسلامی کے تحت شعبہ
تعلیم کی جو خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں اس میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی
کرواتے ہوئے فوری طور کم از کم 12 تعلیمی اداروں میں درس شروع کروانے کی نیت پیش
کی گئی۔ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے انکی تعلیمی خدمات کوسراہا اور حوصلہ افرائی کی۔