16 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن کالیکی منڈی میں
ایصال ثواب کی محفل میں شرکت
Sun, 26 Jan , 2020
5 years ago
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 20جنوری 2020ءبروز پیر حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن کالیکی
منڈی کے اطراف گاؤں نانوآنہ غربی میں زون سطح کی ایک اسلامی بہن کے ختم شریف کے
سلسلے میں ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پرمبلغہ دعوتِ اسلامی
نے نیک اعمال کی برکتوں کے موضوع پر بیان
کیا ، دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیا نیز کالیکی منڈی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت
دی، اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں کی اور مدنی
عطیات بھی جمع کروائے۔