
پچھلے
دنوں دارالمدینہ کورنگی کراچی گرلز ہائی اسکول میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام ہوا۔اس تربیتی سیشن میں
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے طالبات سے ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت کی اور اپنی تعلیم جاری
رکھنے کے ساتھ ساتھ دارالمدینہ سے جڑے رہنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اپنی روزمرہ سرگرمیوں کا حصہ بنانے کی
ترغیب دلائی۔
انہوں نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے شارٹ
کورسز اور شعبہ تعلیم کے دینی کاموں میں شمولیت کا ذہن بھی دیا۔ اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن
اسلامی بہن نے سیکنڈری کلاسز کی طالبات کو سوشل میڈیا کےغیرضروری استعمال سے
بچنےاور اپنی توانائی کو مثبت کاموں میں استعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔ مزید عبادت کا ذوق بڑھانے کے لیے رمضان المبارک میں
خصوصی طور پر نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر طالبات نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

لوگوں کو بھلائی کی باتیں سکھانے اور انہیں نیکی
کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز راجہ
بازار راولپنڈی میٹروپولیٹن کے ذیلی حلقہ بھابڑہ بازار میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اللہ والوں کے روزے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
شرکا اسلامی بہنوں کوبزرگانِ دین کے طریقۂ کار کے مطابق رمضان شریف کے روزے رکھنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدِ اجتماع اجتماع میں شریک
شخصیات اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی میٹروپولیٹن کے راجہ بازار ٹاؤن میں فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ روز صوبہ
بلوچستان کی نصیر آباد ڈویژن کاآن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، نگرانِ نصیر آباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ 8 دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی ذہن سازی کی۔
بعدازاں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوت ِ
اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دیئے گئے سالانہ ڈونیشن کے اہدف کو کیسے پورا کیا جائے ؟ اس
پر تبادلۂ خیال کیا۔

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
صوبہ بلوچستان کی کوئٹہ ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
صوبہ بلوچستان، نگرانِ کوئٹہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ، نگرانِ کوئٹہ میٹرپولیٹن اور نگرانِ
ٹاؤن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی سے آن لائن ذمہ داران کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کاکردگی کا جائزہ لیا نیز دینی
کاموں میں مزید بہتری کے لئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

پاکستان کے مختلف صوبوں میں ہونے والے دینی
کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی
سبی ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ
سبی ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور نگرانِ تحصیل کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے
آئندہ کے اہداف دیئے۔

صوبہ
بلوچستان میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی ذمہ داران کی تربیت کے
لئے گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کےتحت صوبہ
بلوچستان کی لورالائی اور رخشان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، نگران ِلورالائی ڈویژن ، نگرانِ رخشان ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذیعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری
لانے کا ذہن دیا۔

صوبہ بلوچستان سمیت پاکستان بھرمیں 12 دینی
کاموں کے ذریعے اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں
صوبہ بلوچستان کی قلات اور مکران ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے
حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینِ متین کی خدمت کرنے والی تحریک دعوت ِ
اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دیئے گئے سالانہ ڈونیشن کے اہدف کو کیسے پورا کیا جائے ؟ اس
پر شرکا اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگران ِصوبہ بلوچستان ، نگرانِ قلات ڈویژن ونگرانِ مکران ڈویژن و
ڈسٹرکٹ اور نگرانِ تحصیل اسلامی بہنیں
موجود تھیں۔
یوسی لائنز ایریا میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کو اسلامی معلومات سے آگاہ کرنے کے
لئے 29 مارچ 2023ء بروز بدھ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یوسی لائنز ایریا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک
اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے
کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اللہ والوں کے روزے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
بیان کے آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

28 مارچ 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت آن لائن ایک
سیشن ہوا جس میں اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن کے آغاز میں قراٰنِ کریم کی تلاوت کی گئی
اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُرنور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”کوششِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور”سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کا رمضانُ المبارک میں معمولاتِ عبادت“ کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے رمضان
کا شیڈول بہتربنانے، تلاوتِ قراٰن کرنے، درودِ پاک پڑھنے اور علمِ دین سیکھنے کے
متعلق سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی بچیوں اور بچوں کو
دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ
کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں اورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ٹیچرز اور پرنسپلز کے اہداف پر گفتگو کی۔
شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز اورسز کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی آن لائن میٹنگ

26 مارچ 2023ء بروز ہفتہ عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز اورسز کی ذمہ
دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن
کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف موضوعات پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے طالبات
اور معلمات کو چندہ جمع کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں کا ٹیسٹ دینے کے متعلق
فالو اپ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے کی ترغیب دلائی۔