کچہری ٹاؤن میں قائم دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹ اپ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ میٹ اپ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگوکرتے ہوئے رہائشی کورسز کے داخلوں کے حوالے سے انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز ڈونیشن کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ کارکردگی فارم کے سلسلے میں پچھلے دنوں تمام ریجن نگران، آفس ناظمہ اور آفس کارکردگی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اورسیز 8 دینی کام کارکردگی فارم کے حوالے سے کلام کیا اور نئے فارم کے نفاذ پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی اپنی اپنی رائے پیش کی۔

دعوتِ اسلامی پاکستان سمیت دنیا بھر میں دینِ اسلام کے کے پیغام کو عام کرنے اور گھر گھر دینِ اسلام کی تعلیمات پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان  دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق مارچ 2023ء پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان جو 8 دینی کام ہوئے اُن کی تفصیلی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:88 ہزار 986

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا سنتوں بھرا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 735

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگائے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار 996

٭مذکورہ مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:74 ہزار 517

٭اسلامی بہنوں کی تربیت کےلئے منعقد کئے گئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 42

٭مذکورہ سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 36 ہزار 930

٭نیکی کی دعوت دینے کےلئے ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27 ہزار 440

٭امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہاور جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی جانب سے ملنے والے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی ٭اسلامی بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 68 ہزار 122

٭اسلامی بہنوں سے موصول ہونے والے نیک اعمال رسائل کی تعداد:77 ہزار 930

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل مدنی کورسز کی تعداد:614

٭مذکورہ مدنی کورسز میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 ہزار 692


شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقےملیر ماڈل کالونی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں سے گھر گھر جاکر ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن کی ضرورت سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کراچی سٹی اور ڈسٹرکٹ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطہ کرکے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِ اہتمام پاکستان کی صوبہ، سٹی تا ڈسٹرکٹ ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 34 تھی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول، سالانہ سیزن کے اہداف، رمضانُ المبارک میں روزانہ دو مدنی مذاکرے دیکھنے کی پابندی، ماہِ رمضان کو ماہِ نیک اعمال گزارنے، رمضان میں ہونے والے کورسز، فطرہ مہم، ذمہ داران کی انفرادی کارکردگی، 26 ویں شریف کے تحائف اور کارکردگی کا فالواپ لینےکے حوالے سے مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں پچھلے دنوں ادارتی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں اسٹاف اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتداء میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسٹاف کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں پڑھنے والی ہر اسٹوڈنٹ سے ڈونیشن وصول کرنے نیز زیادہ سے زیادہ فطرہ جمع کرنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کے بارے میں معلومات دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز بہادر آباد کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ گرلز میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بچیوں اور اُن کے سرپرستوں سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قراٰنِ کریم پڑھنے کے فضائل و آداب پر شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ بیان وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں شرکا اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ” فیضانِ اسلام “ہےجس کا کام دنیا بھر میں اسلام قبول کرنے والی نیو مسلم کی مختلف انداز سے تربیت اور غیر مسلم کو ان کی خواہش پر مسلمان کروانا ہے۔

دنیا بھر میں اس شعبے کے تحت مارچ2023ء میں دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی :

تفصیلات کے مطابق شعبہ فیضانِ اسلام میں نیو مسلم کو آن لائن کورس بھی کروائے جاتے ہیں، مارچ 2023 میں 02 نیو مسلم نے آن لائن کورس کیا جبکہ 74 نیو مسلم کی بچیوں نےمدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔

اسی طرح 16 غیر مسلم خواتین نے اپنے سابقہ مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کیا،84 نیو مسلم کے بچوں نےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لیا،55نیو مسلم نے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی اور کم و بیش 99 نیو مسلم نے نیک اعمال کا رسالہ پُر کر کے جمع کروایا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کراچی سٹی کی ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں 7 ڈسٹرکٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سالانہ رمضان ڈونیشن،مضان المبارک میں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے بالمشافہ اور آن لائن کورسز کروانے نیز شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شعبہ تعلیم ذمہ دارکو کراچی سٹی میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں اپڈیٹ کیا اور ذمہ داران کی کوششوں کو سراہتےہوئے دینی کاموں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا ۔بعدازاں شعبہ تعلیم ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتاتے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔


شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان کے ڈویژن کوئٹہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ شعبہ تعلیم ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں شرکا کی تعداد بڑھانے پر توجہ دلائی۔

اس کے علاوہ شعبہ تعلیم ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کو اپنے ڈویژن میں مضبوط کرنےکے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شعبہ تعلیم ذمہ دار نے اختتامی دعا کروائی۔