پاکستان مشاورت
اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران کے مدنی مشورے کا تیسرا دن

دعوت ِ اسلامی کے
تحت فیضان ِصحابیات فیصل آباد میں ہونے والے پاکستان مشاورت اور پاکستان
سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کے
تیسرے دن اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی
بہتری و ترقی کے لئے شعبہ جات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اپنے شعبے سے متعلق مسائل و تجاویز پیش کیں جس پر نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےانہیں مدنی پھول دیئے۔
پاکستان مشاورت
اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران کے مدنی مشورے کا دوسرا دن

دعوت ِ اسلامی کے
تحت فیصل آباد شہر کی فیضانِ صحابیات میں جاری پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کے
دوسرے دن نیک اعمال کے جائزے اوراچھی اچھی
نیتوں کے بعد صوبائی نگران اسلامی بہنوں
نے دینی کاموں کی بہتری و ترقی کے لئے درپیش مسائل کے حوالے سے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے رہنمائی حاصل کی۔
پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت ِ اسلامی کے زیرِاہتمام فیصل آباد شہر کی فیضان صحابیات میں پاکستان
مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر
ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 3 دن
پر مشتمل مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورےکے پہلے دن نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شرکا
اسلامی بہنوں نے 8 دینی کاموں کی بہتری و ترقی کے اقدامات پر گفتگو کی، نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے شعبہ جات کی تقرریوں کا
جائزہ لیا اور اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے
شعبے سے متعلق مسائل و تجاویز پیش کیں جس پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کے مسائل کا
حل بتایا۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ کی تمام شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں تمام شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن
شرکت کی جن میں مختلف ممالک (عرب شریف، کویت، عمان،
نیپال،یوکے، بنگلہ دیش، ہالینڈ، ڈنمارک، اٹلی، بیلجیئم، نوروے اور آسٹریلیا) کی اسلامی بہنیں شامل تھیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کلب سوساں روڈ پنجاب فیصل آباد کے جامعۃالمدینہ گرلز اور گوجرانوالہ کے
جامعۃالمدینہ گرلز فیضانِ عطار میں سیشنز منعقد کئے گئے جس میں طالبات سمیت اسٹاف
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان سیشنز میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”تحریر کیسے کی جائے ؟ “ کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات سمیت
اسٹاف کی اسلامی بہنوں کو اپنی تحریر بہتر کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے طالبات و اسٹاف
کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

لوگوں کے عقاید و نظریات کی حفاظت کرنےوالی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ گرلز میں
سنتوں بھرااجتماع منعقد کیا گیا جس میں طالبات سمیت اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
تلاوت و نعت کے بعد جامعۃالمدینہ گرلز کی
طالبہ نے سنتوں بھرا بیان کیااور تمام
شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز مختلف
شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ گرلز (عالمی مجلس)، شعبہ فیضانِ
اسلام گرلز (عالمی مجلس) اور علاقائی دورہ کابینہ سطح کی اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں
راولپنڈی کے راجہ بازار ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”حسد کی تباہ
کاریاں اور اس کا علاج“ کے موضوع پر بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔

اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ دارالمدینہ سیٹلائٹ کیمپس کا وزٹ کیا۔
اس دورانِ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے کیمپس
کی ٹیچرز، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسٹوڈنٹس اور اسٹاف کی اسلامی بہنوں کے
درمیان تحائف تقسیم کئے۔
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی ملک، صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی
ملک، صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور
صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے
کی متفرق کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی
حوصلہ افزائی کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ماتحت شعبہ ذمہ داران کو فعال بنانے، سفرِ شیڈول مقررہ مدت تک مکمل کرنے اور نئے مدارس کا آغاز کرنے، شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور اہداف 2023ء کی تکمیل کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔
شعبہ فیضانِ مرشد کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ
ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی
اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضانِ مرشد کی ملک و صوبائی سطح کی
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر نگران اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی
اور ڈونیشن کے مسائل پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اپنی اپنی کارکردگی پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ گلی گلی
مدرسۃالمدینہ کا آن لائن لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں صوبۂ پنجاب کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی مشورے“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی
بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔