کراچی سٹی اور صوبۂ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی اور صوبۂ پنجاب کی
ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے نیومسلم اسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے گفتگو کی نیز اسلامی
بہنوں نے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تعاون سے نیومسلم کی تربیت کے لئے تجاویز
پیش کیں۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت 13مئی 2023ءبروز ہفتہ پاکستان مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ لیا جس میں سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر نگران اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی(صوبہ پنجاب) کے تحت پچھلے
دنوں اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف مقامات پر لرننگ سیشنز ہوئےجن میں شعبے کی یوسی
تا صوبائی اور ادارہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ سیشنز سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے
جن میں اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات اور دینی کاموں
میں درپیش مسائل کا حل اچھے انداز میں بتایاگیا۔
علاوہ ازیں سیشنز میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں
نےشعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کو بڑھانے کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شعبہ تعلیم للبنات کا ماہانہ مدنی مشورہ، عالمی
سطح کی ذمہ دار نے تربیت کی

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ تعلیم للبنات کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی پاکستان
تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی دنیا بھر کے اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں تک دینِ اسلام کا پیغام پہنچانے نیز انہیں حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک ہے جو ہر وقت لوگوں کو ضروریاتِ دین سکھانے میں مصروفِ عمل ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ماہِ اپریل 2023ء میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان سطح پر
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:86 ہزار 548
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان /
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 13 ہزار 351
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:6 ہزار 109
٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:74 ہزار 877
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:10 ہزار 59
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:3 لاکھ 24 ہزار 67
٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26 ہزار 811
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:9 لاکھ 78 ہزار 902
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:72 ہزار 443
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز
کی تعداد:727
٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:14 ہزار 382

پچھلے دنوں پنجاب کلب سوساں روڈ فیصل آباد میں
قائم جامعۃالمدینہ گرلز اور گوجرانوالہ کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضانِ عطار میں تربیتی سیشنز ہوئےجن میں طالبات
اور اسٹاف اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق ان سیشنز میں مجلس بین
الاقوامی امور کی رکن و مکتبۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تحریر کیسے کی
جائے؟ اور کیوں کی جائے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات اور
اسٹاف کو تحریر کی ترغیب دلاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر کئی طالبات اور اسٹاف نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔

10 مئی 2023ء بروز بدھ عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں اسلامی بہنوں کے
مدنی قافلے سفر کرنے کے حوالے سےمدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کراچی، دارالسنہ
ذمہ دار (کراچی سطح)، نیکی کی دعوت ذمہ دار (کراچی سطح) اور جامعۃالمدینہ گرلز ذمہ دار (عالمی سطح) اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی قافلہ سفر کرنے کے
طریقۂ کار نیز شیڈول پر کلام کیا۔
جامعۃالمدینہ
گرلز حبیبیہ دھوراجی میں تخصص فی الفقہ گرلزکے نئے درجے کا افتتاح

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 مئی 2023ء بروز
بدھ جامعۃالمدینہ گرلز حبیبیہ دھوراجی میں
تخصص فی الفقہ گرلزکے نئے درجے کے افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا۔
قراٰنِ کریم کی تلاوت اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اجتماع میں شریک تخصص کی طالبات سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں 3دن2گھنٹے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے
تحت 11مئی 2023ء بروز جمعرات فیصل آباد ڈویژن کی
شعبہ دارالسنہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک سطح کی شعبہ دارالسنہ ذمہ دار ، صوبہ پنجاب سطح کی دارالسنہ ذمہ دار ، دارالسنہ ناظمات و معلمات اور فیصل آباد
ڈویژن نگران و ڈویژن سطح کی دارالسنہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دارالسنہ کی تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز رہائشی کورسز میں ایڈمیشن
کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

ملکِ پاکستان کے مختلف شہروں میں اسلامی بہنوں
کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 11 مئی 2023ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہواجس
میں نگرانِ صوبہ بلوچستان اور نگرانِ مکران
ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر اسلامی
بہنوں کی تربیت کی جبکہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران کو کارکردگی شیڈول سمجھایا
اور اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔آخر میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں میں پیش آنے والے مسائل کا حل بتاتے
ہوئے انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں دعوت ِ اسلامی کے
تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 11 مئی 2023ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان اور نگرانِ قلات ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اسسٹنٹ منیجر ، سافٹ ویئر ذمہ دار اور سافٹ ویئر
معاون اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9مئی 2023ء بروز منگل پاکستان مجلس مشاورت آفس کی
اسسٹنٹ منیجر ، سافٹ ویئر ذمہ دار اور سافٹ ویئر معاون اسلامی بہنوں کی آن لائن
میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے چند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ کس انداز
سے پیش کیا جائے؟ پریزنٹیشن فائل میں کیسے عمدگی و بہتری لائی جائے ؟ اس حوالے
سے تربیت کی۔