عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جن میں شعبہ مدرسۃالمدینہ، جامعۃالمدینہ، دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز  کی اسلامی بہنیں شامل تھیں۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتےہوئے ذمہ داران میں امورِ خانہ داری کا ہونا، باقاعدہ معلمہ کا ہونااور جامعۃالمدینہ گرلز کے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی پیش کی جس پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے نیز دینی کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی و فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، ان ہی میں ایک شعبہ کفن دفن بھی ہے۔

جون 2023 میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں کم و بیش 66 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جس میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 821 رہی نیز 49 غسل میت ہوئے جس میں 43 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا۔

اسی طرح پاکستان میں کم و بیش 1 ہزار 323 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جس میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 17 ہزار 526 رہی جبکہ 1 ہزار 584 غسل میت ہوئے جس میں 717 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا اور 3 ہزار 246 تقسیم رسائل ہوئے۔

مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز اسلام آباد سٹی، زون 3 کی یوسی اور سیکٹر نگران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ اسلام آباد سٹی ، زون 2 کی زون ، یوسی اور سیکٹر نگران اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”ایثار کے فوائد “ کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو یوسی نگران کا کارکردگی شیڈول سمجھایا نیز تقرریاں مکمل کرنے ، دینی کاموں کو بڑھانے اور بالمشافہ شیڈول بنانے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنے اپنے اہداف بتائے ۔ 


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت     اسلام آباد سٹی، زون 2 کی یوسی اور سیکٹر نگران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ اسلام آباد سٹی ، زون 2 کی زون ، یوسی اور سیکٹر نگران اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”ایثار کے فوائد “ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسی نگران کا کارکردگی شیڈول سمجھایا نیز تقرریاں مکمل کرنے ، دینی کاموں کو بڑھانے اور بالمشافہ شیڈول بنانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنے اپنے اہداف بتائے ۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت     اسلام آباد سٹی، زون 1 کی یوسی اور سیکٹر نگران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ اسلام آباد سٹی ، زون 1 کی زون ، یوسی اور سیکٹر نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”ایثار کے فوائد “ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسی نگران کا کارکردگی شیڈول سمجھایا نیز تقرریاں مکمل کرنے ، دینی کاموں کو بڑھانے اور بالمشافہ شیڈول بنانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنے اپنے اہداف بتائے ۔ 

دعوتِ اسلامی کے تحت  پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا ۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ صوبائی نگران و پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشورے ، ماہانہ کارکردگی کی وصولی ، سفرِ شیڈول اور مخصوص شعبہ جات کی ماہانہ کارکردگی کاکے اہداف کا جائزہ لیا۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے رسالہ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کے تنظیمی مسائل کا حل بھی بتایا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ” فیضان اسلام “ بھی ہےجس کا کام دنیا بھر میں اسلام قبول کرنے والی نیو مسلم کی مختلف انداز سے تربیت اور غیر مسلم کو ان کی خواہش پر مسلمان کروانا ہے۔

دنیا بھر میں شعبہ فیضان اسلام للبنات کے تحت جون 2023ء میں جو دینی کام ہوئے اُن کی کارکردگی درج ذیل ہے :

٭شعبے کے تحت 15 غیر مسلم خواتین نے اسلام قبول کیا٭3نیو مسلم نے آن لائن کورس کیا نیز وہ نیو مسلم جو روز وقت نہیں دے سکتی ان کے لئے weekend course کا سلسلہ ہوتا ہے٭دورانِ ماہ 14 نیو مسلم نے weekend course میں شرکت کی٭ 5 نیو مسلم نےمدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا٭3 نیو مسلم کے بچوں نےمدرسۃ المدینہ گرلز میں داخلہ لیا٭55 نیو مسلم نے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی٭34 نیو مسلم نے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ،98 نیو مسلم نے نیک اعمال کا رسالہ پُر کر کے جمع کروایا۔

شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جولائی 2023ء بروز جمعرات مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلزاور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں ہونے والے کفن دفن تربیتی اجتماع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز آن لائن لرننگ سیشن کے حوالے سے کلام ہوا۔

آخر میں غسل دینے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور تربیتی اجتماعات کی تعداد بڑھانے کے لئے اہداف دیئے گئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


فیصل آباد، پنجاب میں شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سنتوں بھرا اجتما ع منعقد ہوا جس میں شعبے کی ملک و ڈسٹرکٹ سطح کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”جامعۃالمدینہ کی ناظمہ کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ روحانیت و ترقی کے لئے کیا طریقۂ کار اختیار کیا جائے نیز اس حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے معلمات سمیت طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

خواتین میں اسلامی شعور پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے گجرانوالہ میٹروپولیٹن و ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میٹروپولیٹن تا تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کام کرنے میں درپیش مسائل کا حل بتایا نیز سب ٹاؤن، سب تحصیل اور مختلف شعبہ جات کی تقرری کے اہداف دیئے۔


پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز، مغل چوک میں ایک سیشن ہوا جس میں طالبات سمیت اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں وقت کی اہمیت بتائی اور غیر ضروری کاموں کو چھوڑنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

لاہور مزنگ میں قائم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(Punjab Institute of Cardiology) کے ہاسٹل میں پچھلے دنوں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن ہوا جس میں ہاسٹل انچارج، FPCS، MBBS ڈاکٹرز، Beaconhouse، Instructors، Nursing Lecture یونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ نے جو طبیو ں کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے ہیں وہ بیان کئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے گناہوں کے امراض کا علاج اور اس کی اہمیت پر شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔