لاہور مزنگ میں قائم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(Punjab Institute of Cardiology) کے ہاسٹل میں پچھلے دنوں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن ہوا جس میں ہاسٹل انچارج، FPCS، MBBS ڈاکٹرز، Beaconhouse، Instructors، Nursing Lecture یونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ نے جو طبیو ں کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے ہیں وہ بیان کئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے گناہوں کے امراض کا علاج اور اس کی اہمیت پر شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔