فیصل آباد، پنجاب میں شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سنتوں بھرا اجتما ع منعقد ہوا جس میں شعبے کی ملک و ڈسٹرکٹ سطح کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”جامعۃالمدینہ کی ناظمہ کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ روحانیت و ترقی کے لئے کیا طریقۂ کار اختیار کیا جائے نیز اس حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے معلمات سمیت طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔