اسلامی بہنوں کو علمِ دین سیکھانے اور اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف کورسز میں داخلہ لینے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں شرکا اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ 3 شخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں پر جاکر اُن سے ملاقات کی۔


ماہِ ذی الحجۃالحرام میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں (اجتماعی قربانی، ڈونیٹ قربانی، قربانی کی کھالیں) کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹیٹ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےشعبہ اجتماعی قربانی کے جانب سے آئے ہوئے لنک اور قربانی کی کھالوں کی مد میں جمع شدہ رقم کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ محفلِ نعت للبنات کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست  اور بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور شعبہ محفلِ نعت انٹرنیشنل افئیر کی رکن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےشرکا اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت کا طریقۂ کار بتایا اور اس حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور چند شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے میرج اینڈ اسلام کورس کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز اپنے اپنے ملکوں میں یہ کورس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ٹیسٹ مجلس کی ذمہ دار اسلامی بہن کی سنتِ نکاح کے موقع پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس محفلِ نعت میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور شادی کے موقع پر گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازااور اختتامی دعا کروائی۔


لوگوں  کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، جامعۃالمدینہ گرلز کی عالمی و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز کے حوالے سے چند اہم نکات پر کلام کیا نیز جامعۃالمدینہ گرلز کے ڈونیشن کو بڑھانے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی آئندہ کے اہداف طے کئے۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں گزشتہ روز شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس اور شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ  کی ذمہ داران و مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تینوں شعبوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتایا ۔

رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید مدارس المدینہ اور قراٰن ٹیچر کورس کا آغاز کرنے کے لئے اہداف طے کئے جبکہ نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ روز کامرہ، ضلع اٹک میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے بیسمنٹ میں ڈسٹرکٹ اٹک، صوبۂ پنجاب کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس اور شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی ذمہ داران و مدرسات نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تینوں شعبوں کا تعارف بیان کرتے ہوئے اسلامی انہیں درپیش مسائل کا حل بتایا اور تدریس کے حوالے سےاُن کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید مدارس المدینہ اور قراٰن ٹیچر کورس کا آغاز کرنے کے لئے اہداف طے کئے جبکہ نمایاں کارکردگی والی ذمہ داران و مدرسات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے سلسلےمیں 9 تا 14 جون 2023ء کو صوبہ خیبرپختونخوا کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے  شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی ذمہ داران و مدرسات کے درمیان سیشن منعقد کئے۔

اس دورانِ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تینوں شعبوں کا تعارف بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتایا اور تدریس کے حوالے سےاُن کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید مدارس المدینہ اور قراٰن ٹیچر کورس کا آغاز کرنے کے لئے اہداف طے کئے جبکہ نمایاں کارکردگی والی ذمہ داران و مدرسات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت   گزشتہ روز موجودہ اور سابقہ اسلام آباد سٹی کی نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نئی ذمہ دار کو فعال کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے گئے۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے جاب ڈسکرپشن کے متعلق کلام کیا ۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت   گزشتہ روز صوبہ سندھ کی نوابشاہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ سندھ کی صوبائی نگران ، نوابشاہ ڈویژن کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور ڈسٹرکٹ نگران کا کارکردگی شیڈول سمجھایا نیز تقرریاں مکمل کرنے اور سفرِ شیڈول بنانے کے متعلق ترغیب دلائی ۔


لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں دینِ اسلام کے بارے میں معلومات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی نیز اصلاحِ اعمال کے انگلش بیانات تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔