
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب
یونیورسٹی اور قائدِ اعظم یونیورسٹی لاہور کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
ہاسٹل 1 میں PHD اور دیگر اسٹوڈنٹس(اسلامی
بہنوں) کے درمیان ایک سیشن کیا۔
اس دوران پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا۔
راولپنڈی میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا بالمشافہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر راولپنڈی
میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس
میں راولپنڈی شہر کی میٹروپولیٹن نگران و
شعبہ ذمہ داران ،ٹاؤن نگران و شعبہ ذمہ
داران اور یوسی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مکتبۃالمدینہ کے نئے رسالے ”اسلامی پردہ“ سے
مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے،ماہانہ 8 دینی
کاموں کی کارکردگی کا تقابلی اور ماہِ
رمضان کے اہم دینی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جواب دیئےنیز ذمہ داران کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لنے، ماہانہ
مدنی مشورے لینےاور سالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں صوبہ گلگت بلتستان کی ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن نگران
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مختلف شعبہ جات کی صوبہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ
کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی نگران اور دونوں شعبہ جات کی صوبہ تا ڈویژن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
صوبہ کشمیر کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز صوبہ کشمیر میں
دینی کام کرنے والی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مظفرآباد،
ڈویژن میرپور اور ڈویژن پونچھ کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
راولپنڈی شہر سےبذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے حوالے سے فالو اپ لیا نیز اب تک کی ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ
لیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور تمام ریجن
نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ”کورس فیضانِ حج و عمرہ“ اور ”کورس خواتینِ اسلام“ کے
متعلق آن لائن ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور تمام
ریجن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن اور شارٹ کورسز کی ذمہ دار نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکا اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےے انہیں زیادہ سے زیادہ ملکوں میں یہ کورسز کروانے نیز
دیگر زبانوں میں یہ کورسز تیار کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا جس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
سنجوگ مارکی ملتان میں اسلامی بہنوں کے درمیان
رمضانُ المبارک کے حوالے سے سیشن

شعبہ رابطہ برائے شخصیات گلرز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز سنجوگ
مارکی ملتان میں اسلامی بہنوں کے درمیان رمضانُ المبارک کے حوالے سے سیشن ہواجس
میں دو (2) MPA کی
اہلِ خانہ، سپریم کورٹ کے لائر کی زوجہ، ڈاکٹرز، بزنس مین، پروفیشنلز اور اہلِ ثروت سمیت کم و بیش 100 شخصیات نے
شرکت کی۔
دورانِ سیشن مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتایااور انہیں دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دینے
کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے ڈونیشن جمع کروایا۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ
روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گلشن D13 اور C13 کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا
ذہن دیا۔
پی آئی بی کالونی کراچی کی اسلامی بہنوں کے
درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت

اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے
سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پی آئی بی کالونی کراچی میں علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت ہوئی جس میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز آن لائن ایک میٹنگ ہوئی
جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، نگرانِ ریجن اور شعبہ حج و عمرہ کی عالمی سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”مدنی پھول برائے حج“ کے حوالے سے کلام
کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے
درمیان زیادہ سے زیادہ حج اجتماعات کروانے
اور ان اجتماعات میں تقسیمِ رسائل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ مزید اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا۔
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا مدنی مشورہ، عالمی
سطح کی ذمہ دار اور ناظمات کی آن لائن شرکت

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں عالمی سطح کی ذمہ دار اور ناظمات اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے
دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا نیز شعبے کے نظام میں مزید کس طرح بہتری لائی
جاسکتی ہے اس پر مشاورت کی۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی
رائے پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کے تحت کراچی ہیڈ
آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفارنے دارالمدینہ
ہیڈ آفس ، کراچی ریجن کی پرنسپلز سمیت کو آرڈینیٹرز
اور اوور سیز مجالس کی اسلامی بہنوں کی
تربیت فرمائی ۔
مدنی
مشورے میں صاحبزادیِ عطارنے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں کراچی اسٹاف کی
اسلامی بہنوں کو اچھی کارکردگی پر سرٹیفکٹ
دیئے جبکہ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں
شمولیت کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔