12 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
پچھلے دنوں پنجاب کلب سوساں روڈ فیصل آباد میں
قائم جامعۃالمدینہ گرلز اور گوجرانوالہ کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضانِ عطار میں تربیتی سیشنز ہوئےجن میں طالبات
اور اسٹاف اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق ان سیشنز میں مجلس بین
الاقوامی امور کی رکن و مکتبۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تحریر کیسے کی
جائے؟ اور کیوں کی جائے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات اور
اسٹاف کو تحریر کی ترغیب دلاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر کئی طالبات اور اسٹاف نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔