23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
راولپنڈی میٹروپولیٹن کے بحریہ ٹاؤن میں اسلامی
بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ کریم اور نعتِ رسولِ
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”توبہ و استغفار“ کے موضوع پر
بیان کیااور حاضرین کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
بعدازاں اجتماع میں موجود شخصیات اسلامی بہنوں
نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جس میں شخصیات کو عملی طور پر اسلامی
بہنوں کے مختلف دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔